ETV Bharat / international

ایلون مسک اسرائیل کا دورہ کریں گے - مسک اسرائیلی صدر اسحاق ہرتصوغ

ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے سی ای او ایلون مسک آج اسرائیل کا دورہ کرنے جارہے ہیں۔ مسک اسرائیلی صدر اسحاق ہرتصوغ اور اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نتن یاہو سے ملاقات کریں گے۔ Elon Musk Israel Visit

Elon Musk will visit Israel
Elon Musk will visit Israel
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 27, 2023, 1:14 PM IST

یروشلم: ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے سی ای او ایلون مسک پیر کو اسرائیل کا دورہ کریں گے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ کے مالک ارب پتی امریکی ایلون مسک آج پیر کو اسرائیل میں اسرائیلی صدر اسحاق ہرتصوغ سے ملاقات کریں گے جس کے بعد وہ غزہ میں زیر حراست قیدیوں کے رشتہ داروں سے بھی ملاقات کریں گے۔ اسرائیلی صدر اسحاق ہرتصوغ کے دفتر نے اتوار کی شام اس ملاقات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ "ان کی ملاقات کے دوران صدر انٹرنیٹ پر یہود دشمنی کے بڑھتی لہر کا مقابلہ کرنے کے لیے مؤثر حکمت عملی پر زور دیں گے۔
اسرائیل کے عبرانی میں نشریات پیش کرنے والے چینل 12 نے قبل ازیں اطلاع دی تھی کہ ایلون مسک اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نتن یاہو سے ملاقات کریں گے۔ نیتن یاہو کے دفتر نے ابھی تک اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔ خیال رہے کہ انسانی حقوق کے گروپ مسک پر اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر یہودی مخالف آرا پھیلانے کا الزام لگاتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:فیس بک نے فلسطینیوں کی نسل کشی کا مطالبہ کرنے والے اشتہارات کو منظوری دی
مسک کا دورہ غزہ میں حماس اور اسرائیل کے درمیان چار روزہ جنگ بندی کے موقع پر ہو رہا ہے۔ نتن یاہو نے 18 ستمبر کو کیلیفورنیا میں ایلون مسک سے ملاقات کے دوران ان پر زور دیا تھا کہ، وہ ایکس پلیٹ فارم پر یہود مخالف مواد ، اظہار رائے کی آزادی کے تحفظ اور نفرت انگیز تقاریر میں "توازن قائم کریں"۔ مسک نے جواب میں کہا تھا کہ، وہ یہود دشمنی اور کسی بھی چیز کے خلاف ہیں جو نفرت اور جنگ کو فروغ دیتا ہے۔
(یواین آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.