لاس اینجلس: دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے اپنی الیکٹرک کار بنانے والی کمپنی ٹیسلا کے 3.95 ارب ڈالر قیمت کے 19.5 کروڑ کے شیئر فروخت کئے ہیں۔ بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق ایلون مسک کی کمپنی ٹیسلا، جو پندرہ دن قبل ٹوئٹر پر 44 ارب ڈالر میں حاصل کرنے کے بعد سرخیوں میں آئی تھی، اس سال کے آغاز سے ہی مشکل میں دکھائی دینے لگی تھی۔ ٹیسلا کے شیئر کی قیمت میں اس سال کے آغاز سے 50 فیصد سے زیادہ گراوٹ آئی ہے۔ Elon Musk sells Tesla shares
رپورٹ کے مطابق ٹیسلا پاور اسٹیئرنگ کے مسئلے کی وجہ سے امریکا میں فروخت ہونے والی 40 ہزار سے زائد گاڑیوں کو مارکیٹ سے واپس لے رہی ہے۔ الیکٹرک کار بنانے والی کمپنی کا کہنا ہے کہ گاڑیوں کا پاور اسٹیئرنگ سسٹم کچی سڑکوں پر یا گڑھوں سے ٹکرانے کے بعد فیل ہو سکتا ہے۔
اس سے قبل اپریل میں مسک نے ٹیسلا کے شیئر8.5 ارب ڈالر اور اگست میں 7 ارب ڈالر کے شیئر فروخت کیے تھے۔ ٹیسلا کے شیئرز کی فروخت کی وجہ سے مسک کی مجموعی مالیت بھی 20 ارب ڈالر سے نیچے آ گئی ہے۔ (یو این آئی)