سان فرانسسکو: ارب پتی ایلون مسک نے اپنی صحت کے متعلق سماجی رابطہ سائٹ ٹویٹر پر بتایا ہے کہ وہ وقتاً فوقتاً فاقہ Fasting کرنے کے بعد خود کو صحت مند محسوس کرتے ہیں۔ انہیں ایک اچھے دوست نے ایسا کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین حیران ہیں کہ کیا یہ اچھا دوست ٹوئٹر کے سابق سی ای او جیک ڈورسی ہو سکتے ہیں؟ ٹیسلا کے سی ای او مسک نے ٹویٹر پر کہا کہ "ایک اچھے دوست کے مشورے پر، میں وقتاً فوقتاً فاقہ Fasting کرتا ہوں اور خود کو صحت مند محسوس کرتا ہوں۔"Elon Musk Begins Fasting
انھوں نے ایک دوسرے ٹویٹ میں لکھا کہ وقتاً فوقتاً، میں کچھ ایسی چیزیں شیئر کروں گا جو میرے کیے کارآمد ثابت ہوگی اور آپ کے لیے مفید ہوگی۔ مسک کو جواب دیتے ہوئے ایک صارف نے طنز کیا کہ کیا وہ جیک ڈورسی ہے جیسا کہ انھوں نے پہلے اعتراف کیا ہے کہ وہ ہفتے میں سات مرتبہ کھانا کھاتے ہیں۔"کیا وہ دوست جیک ڈورسی ہے؟ جب ان سے پوچھا گیا کہ انھوں نے کتنا وزن کم کیا ہے تو مسک نے جواب دیا کہ 20 پاونڈ سے زیادہ۔
چند سال قبل 'دی جو روگن ایکسپریئنس' پوڈ کاسٹ کے ایک ایپی سوڈ پر بات کرتے ہوئے مسک نے کہا تھا کہ انہیں مزیدار کھانا کھانا پسند ہے اور خواہش ہے کہ وہ ورزش کیے بغیر اپنا وزن کم کریں۔ تاہم، انھوں نے یہ بھی بتایا تھا کہ وہ کچھ وزن اٹھاتے ہیں۔ دریں اثنا، 2020 میں، جیک ڈورسی نے انکشاف کیا کہ وہ ہفتے میں سات مرتبہ کھانا کھاتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
Elon Musk sells Tesla shares: ایلون مسک نے ٹیسلا کے 7 بلین ڈالر کے شیئر فروخت کیے: رپورٹ
Twitter Sues Elon Musk: ٹویٹر نے ایلون مسک پر 44 بلین ڈالر کے معاہدے پر مقدمہ کیا
روزہ اسلام کے پانچ ارکان میں سے ایک ہے جسے عربی میں صوم کہتے ہیں۔ مسلمان اسلامی سال کے مقدس مہینے رمضان المبارک میں روزے رکھتے ہیں۔ روزے میں مسلمان صبح صادق سے غروب آفتاب تک کھانے، پینے اور اپنی بیوی سے ہمبستری کرنے سے باز رہتے ہیں۔
2016ء میں یوشو نوری نامی جاپانی سائنس دان کو کینسر کے علاج میں ایک انقلابی پیش رفت پر نوبل انعام دیا گیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس سائنس دان نے کینسر کے علاج کے لیے کوئی نئی دوا ایجاد نہیں کی تھی، بلکہ ایک ایسی دریافت کی تھی جس سے کینسر کو روکا جاسکتا ہے اور اگر مرض لاحق ہو تو اس کی بڑھوتری میں بہت حد تک کمی لائی جاسکتی ہے۔
یوشی نوری، ٹوکیو کی یونی ورسٹی آف ٹیکنالوجی میں پروفیسر ہیں۔ اُن کی دریافت کو سادے الفاظ میں یوں بیان کیا جاسکتا ہے کہ جب انسان زیادہ دیر تک بھوکا رہتا یا فاقہ (Fasting) کرتا ہے، تو جسم کے خلیوں میں پُراسرار تبدیلیاں رُونما ہونے لگتی ہیں۔ جب ان خلیوں کو باہر سے کوئی خوراک نہیں ملتی، تو وہ خود ہی ایسے خلیوں کو کھانا شروع کر دیتے ہیں، جو گلے سڑے، خراب اور جسم کے لیے خطرے کا باعث ہوں۔ اسے عام فہم زبان میں (self eating)کہتے ہیں اور سائنسی اصطلاح میں یہ عمل ’’Autophagy‘‘ کہلاتا ہے۔
جاپانی سائنس دان کے مطابق، اگر انسان سال میں ایک مرتبہ 20سے27 دن تک 12سے 16گھنٹے بھوکا رہے، تو کینسر کا موجب بننے والے، گلے سڑے اور ناکارہ خلیے خود بہ خود ختم ہونے لگتے ہیں۔ اس طرح صحت مند انسانوں میں کینسر کے امکانات، جب کہ کینسر کے مریضوں میں مرض کی رفتار کم ہوجاتی ہے۔