پشاور: سیکورٹی فورسز نے پاکستان کے صوبہ وزیرستان کے شہر وانا میں عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن میں ممنوعہ تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے ایک اہم کمانڈر سمیت 11 عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ پاکستانی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فوج کے میڈیا ونگ نے بتایا کہ وانا میں ایک خفیہ مہم میں سیکورٹی فورسز نے ٹی ٹی پی کے عسکریت پسندوں کے ایک ٹھکانے پر دھاوا بول اس کے کمانڈر حفیظ اللہ سمیت کم از کم 11 عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا۔ Operation against militants in Waziristan
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے جمعرات کی شام کو جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا 'آپریشن کی وجہ سے عسکریت پسندانہ کارروائی کو ناکام بنا دیا گیا۔' فوج نے کہا کہ مارے گئے عسکریت پسندوں کے پاس سے اسلحہ اور گولہ بارود کا ایک بڑا ذخیرہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا ’’یہ عسکریت پسند سیکورٹی فورسز کے خلاف سرگرمیوں اور ضلع میں پولیس اہلکاروں کو قتل کرنے میں سرگرم عمل تھے۔'
یہ بھی پڑھیں: Militants Storm Police Station in Pakistan پاکستان میں ایک اور پولیس اسٹیشن پر شدت پسندوں کا دھاوا، اسلحہ لوٹ کر فرار
یو این آئی