جوہانسبرگ: جنوبی افریقہ کی پولیس نے پیر کے روز کہا کہ دو نامعلوم مسلح افراد نے مشرقی صوبہ کیپ ٹاون میں کم از کم آٹھ افراد کو گولی مار کر ہلاک اور تین کو زخمی کر دیا۔ ژنہوا خبر رساں ایجنسی نے رپورٹ کیا کہ اتوار کو ایک شخص کوزاکیلے میں کئی مہمانوں کے ساتھ اپنی سالگرہ کی تقریب کی میزبانی کر رہا تھا کہ اسی دوران اچانک دو بندوق برداروں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔
کیپ ٹاؤن پولیس کے ترجمان پریسیلا نائیڈو نے پیر کو نامہ نگاروں کو بتایا کہ اس فائرنگ میں تین خواتین اور چار مرد شدید طور پر زخمی ہوئے، جب کہ دو خواتین اور دو مردوں سمیت چار دیگر افراد کو گولی لگنے سے زخم آئے اور انہیں علاج کے لیے ہسپتال لے جایا گیا۔ نائیڈو کے مطابق زخمیوں میں سے ایک ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا جس سے مرنے والوں کی کل تعداد آٹھ ہو گئی اور مرنے والوں میں گھر کا مالک بھی شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Shooting in South Africa: جنوبی افریقہ: بار میں فائرنگ، 14 افراد ہلاک
ترجمان نے مزید کہا کہ پولیس نے مشتبہ افراد کی تلاش شروع کر دی ہے جبکہ حملے کے اطراف کے علاقوں کی چھان بین کی جا رہی ہے۔ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی، ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی شناخت ابھی تک نہیں ہو سکی ہے لیکن تفتیش جاری ہے۔