تہران: ایران کے دارالحکومت تہران کی ایون جیل میں آگ لگنے سے کم از کم آٹھ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا کی رپورٹ کے مطابق آگ لگنے کا واقعہ ہفتے کے روز کئی قیدیوں کے درمیان جھڑپوں کے باعث پیش آیا۔ fire at Iran Evin prison
رپورٹ میں کہا گیا کہ وارڈز میں جھڑپوں اور بدامنی کے باعث جیل کے کپڑوں کے گودام میں آگ لگ گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس واقعے میں آٹھ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ فائر بریگیڈ کا عملہ اور جیل افسران نے آگ پر قابو پالیا۔
یہ بھی پڑھیں: Philippines Capital Fire فلپائن میں آتشزدگی سے چھ افراد ہلاک
یو این آئی