ETV Bharat / international

Volcano in Russia روس میں آتش فشاں پر کوہ پیمائی کے دوران مرنے والوں کی تعداد آٹھ ہوئی

author img

By

Published : Sep 5, 2022, 11:17 AM IST

روس کے جزیرہ نما کامچاٹکا میں کلیوچیفسکایا سوپکا آتش فشاں پر چڑھتے ہوئے ایک حادثے میں مرنے والوں کی تعداد آٹھ ہو گئی۔ volcano in Russia

روس میں آتش فشاں پر کوہ پیمائی کے دوران مرنے والوں کی تعداد آٹھ ہوئی

ولادی ووستوک: روس کے جزیرہ نما کامچاٹکا میں کلیوچیفسکایا سوپکا آتش فشاں پر چڑھائی کے دوران مرنے والوں کی تعداد آٹھ ہو گئی ہے۔ روس کی خبر رساں ایجنسی ٹاس نے پیر کو اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔ ایجنسی نے مقامی حکام کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ موسم بہتر ہونے کے بعد راحت اور بچاؤ کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔ Eight dead in Russia volcano Climb

موصولہ رپورٹ کے مطابق 10 روسی سیاحوں اور دو گائیڈز کا ایک گروپ منگل کو کوہ پیمائی پر نکلا تھا۔ ہفتے کے روز، نو افراد نے کلیوچیفسکایا سوپکا آتش فشاں پر چڑھائی شروع کی، جب کہ تین 3300 میٹر کی بلندی پر کیمپ میں تھے۔

یہ بھی پڑھیں: Volcano in Russia روس میں آتش فشاں پر چڑھنے کے دوران حادثے میں چھ افراد کی موت

آتش فشاں پر چڑھنے کے دوران یہ حادثہ تقریباً 4150 میٹر کی بلندی پر پیش آیا۔ امدادی کارکن ہیلی کاپٹر کے ذریعے دیگر کوہ پیماؤں کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.