ETV Bharat / international

Ecuadorian Prison Riots ایکواڈور کی جیل میں فسادات، دو قیدی ہلاک، متعدد زخمی

ایکواڈور کے بندرگاہی شہر گویاکیل کےلٹرول پنٹینشیری میں اس ہفتے حریف جرائم پیشہ گروہوں کے درمیان جھڑپوں میں کم از کم دو قیدی ہلاک اور 18 دیگر زخمی ہوگئے۔ نیشنل پولیس ایریا ایٹ کے کمانڈر وکٹر جارٹے نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ اسٹریٹجک یونٹس کے 700 پولیس افسران اور 470 مسلح افواج نے جیل کا کنٹرول حاصل کرنے کے لیے مداخلت کی اور فسادات کو روکنے کے لیے کام کیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Nov 4, 2022, 4:44 PM IST

کیوٹو: ایکواڈور کے بندرگاہی شہر گویاکیل کےلٹرول پنٹینشیری میں اس ہفتے حریف جرائم پیشہ گروہوں کے درمیان جھڑپوں میں کم از کم دو قیدی ہلاک اور 18 دیگر زخمی ہوگئے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق پولیس کی جانب سے ملک کی سب سے بڑی جیل سے 1002 قیدیوں کو دوسری جیلوں میں منتقل کرنے کا عمل منگل کو شروع ہونے کے بعد جھڑپ شروع ہوئی جو جمعرات تک جاری رہی۔ فسادات سے متعلق ایک تازہ رپورٹ میں پولیس نے کہا کہ تصادم میں دو قیدی ہلاک اور 18 دیگر زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں چھ قیدی، نو پولیس اہلکار اور تین فوجی اہلکار شامل ہیں۔

نیشنل پولیس ایریا ایٹ کے کمانڈر وکٹر جارٹے نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ اسٹریٹجک یونٹس کے 700 پولیس افسران اور 470 مسلح افواج نے جیل کا کنٹرول حاصل کرنے کے لیے مداخلت کی اور فسادات کو روکنے کے لیے کام کیا۔ دریں اثنا، پراسیکیوٹر کے دفتر نے ٹویٹ کیا کہ اس نے واقعات کی ابتدائی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Ecuador Prison Clashes ایکواڈور کی جیل میں جھڑپوں میں پانچ قیدیوں کی موت

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.