تہران: ایران کے جنوبی علاقوں میں گذشتہ رات آنے والے زلزلے کے نتیجے میں تین افراد کے ہلاک جب کہ متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.0 ریکارڈ کی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلہ رات 3 بجے کے قریب آیا۔ اس زلزلے کے بعد لوگوں میں خوف وہراس پایا جا رہا ہے۔ ایران میں گذشتہ ماہ بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ earthquake tremors in southern Iran
واضح رہے کہ 25 جون کو ایران کے جنوبی صوبے میں 5.6 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا تھا جس میں کم از کم ایک شخص ہلاک اور 30 سے زائد افراد زخمی ہو گئے تھے۔ ایرانی میڈیا نے یہ اطلاع دی تھی۔ 5.6 magnitude earthquake strikes southern Iran
یہ بھی پڑھیں:
Earthquake in Afghanistan: افغانستان میں تباہ کن زلزلے میں مرنے والوں کی تعداد 1150 ہوگئی
ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا نے بتایا کہ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بج کر 7 منٹ پر صوبہ ہورموزگان کے جزیرہ کیش سے 22 کلومیٹر شمال مشرق میں آیا تھا جس کا مرکز سطح سے 22 کلومیٹر نیچے تھا۔ حکام نے بتایا کہ گزشتہ 10 دنوں میں اس علاقے میں کئی بار زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے۔