انقرہ: مغربی ترکی میں بدھ کی صبح زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.0 بتائی گئی ہے۔ ترکی کے محکمہ آفات و ایمرجنسی مینجمنٹ نے ایک بیان میں یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ زلزلے کا مرکز ملک کے سب سے بڑے شہر استنبول سے تقریباً 210 کلومیٹر دور صوبہ دوجسہ کے شہر گولکایا میں تھا۔ آج سویرے 4.08 بجے زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ Earthquake tremors in Turkey
اس کے علاوہ استنبول، دارالحکومت انقرہ اور ملک کے دیگر حصوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ آج صبح سے ہی 35 زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کرکے سوتے ہوئے لوگوں کی نیند کھل گئی اور وہ گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلے کے جھٹکوں کے بعد متاثرہ علاقوں کی بجلی منقطع کر دی گئی۔ Earthquake in Istanbul
یہ بھی پڑھیں: Indonesia Earthquake انڈونیشیا میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 250 تک پہنچ گئی
وزیر داخلہ سلیمان سویلو نے این ٹی وی پر بتایا کہ 22 افراد کو زخمی حالت میں مختلف اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے جو زلزلے کے جھٹکے محسوس کرنے کے بعد اپنے گھروں سے باہر بھاگتے ہوئے زخمی ہوگئے تھے۔ زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کرتے ہوئے بہت سے لوگوں نے گھبراہٹ میں بالکونیوں یا کھڑکیوں سے چھلانگ لگا دی اور وہ زخمی ہوگئے۔ ان میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔ اسکولوں کو احتیاط کے طور پر بند کر دیا گیا ہے۔
یو این آئی