ٹوکیو: جاپان کے جنوب مغربی صوبے میازاکی اور دیگر علاقوں میں اتوار کی صبح درمیانے درجے کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کی ابتدائی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.9 ریکارڈ کی گئی۔ جاپان کی موسمیاتی ایجنسی نے یہ اطلاع دی۔ earthquake Shakes in Japan
محکمہ موسمیات کے مطابق سونامی کی کوئی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق رات 12.02 بجے آیا۔ اس کا مرکز اوسومی جزیرہ نما سے تقریباً 30 کلومیٹر کی گہرائی میں واقع تھا۔ جاپان کی موسمیاتی ایجنسی نے کہا کہ زلزلہ کی شدت میازاکی شہر میں ریکٹر اسکیل پر چار، صوبے کے کچھ دیگر حصوں میں سات اور اہمم، ساگا، کماموٹو، اوئیٹا اور کاگوشیما میں تین تھی۔
یہ بھی پڑھیں: Strong earthquake in Mexico میکسیکو میں زلزلے کے شدید جھٹکے، ایک شخص ہلاک
ایجنسی نے زلزلے کی وجہ سے سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی ہے اور ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ آپریٹر کیوشو الیکٹرک پاور کمپنی نے کہا کہ کاگوشیما صوبے میں سینڈائی نیوکلیئر پاور پلانٹ میں زلزلے کا کوئی اثر نہیں پڑا۔
یو این آئی