ٹوکیو: جاپان کے چیبا صوبے میں جمعرات کی صبح زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ جاپان کے موسمیاتی ادارے کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.4 ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلہ صوبے میں مقامی وقت کے مطابق 04:16 (بدھ کو 19:16 جی ایم ٹی) پر آیا۔ زلزلے کا مرکز 40 کلومیٹر کی گہرائی میں واقع تھا۔ زلزلے کی سب سے زیادہ شدت جاپان کے 7 گریڈ اسکیل پر پانچ تھی۔ ایجنسی کے مطابق سونامی کی کوئی وارننگ جاری نہیں کی گئی ہے۔ زلزلے سے جانی یا مالی نقصان کی فوری طور پر کوئی اطلاع نہیں ہے۔
اس سے قبل چین کے جنوب مغربی صوبہ ینان کے باؤشان شہر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ ریکٹر اسکیل پر 5.2 شدت کے زلزلے ماپی گئی، اس جھٹکے میں تین افراد زخمی ہوگئے۔ مقامی حکام نے زلزلہ کے بعد لیول-III کے ہنگامی الرٹ کا اشارہ جاری کیا تھا اور امدادی ٹیموں کو آفت زدہ علاقے میں روانہ کیا گيا۔ زلزلہ 2 مئی منگل کی رات 11 بج کر 27 منٹ پر بوشان کے ضلع لونگ یانگ میں آیا تھا۔ مقامی رپورٹ کے مطابق زلزلے میں تین افراد کو معمولی طور پر زخمی ہوئے تھے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال روانہ کر دیا گیا تھا۔ بوشان کے ڈپٹی میئر ژانگ یونی نے بدھ کی صبح (4مئی) منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ زلزلے سے رہائشی مکانات، پانی، بجلی، ٹریفک، مواصلات اور دیگر بنیادی ڈھانچے کو زلزلے کے مرکز کے علاقے میں مختلف درجے کا نقصان پہنچا۔
یہ بھی پڑھیں: Earthquake In New Zealand نیوزی لینڈ میں 7.2 شدت کا زلزلہ، کوئی جانی نقصان نہیں
یو این آئی