واشنگٹن: وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے جمعرات کو واشنگٹن میں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات ایک ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب خالصتانی علیٰحدگی پسند ہردیپ سنگھ نجر کے قتل پر بھارت اور کینیڈا کے درمیان سفارتی تنازع اپنے عروج پر ہے۔ وزارت خارجہ کی جانب سے بتایا گیا کہ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کو آگے بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر خارجہ جے شنکر نے امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ میں میٹنگ سے قبل بلنکن کے ساتھ میڈیا کو بتایا کہ ایک بار پھر واشنگٹن آکر اچھا لگا۔ انہوں نے G20 سربراہی اجلاس کی حمایت پر امریکہ کا شکریہ بھی ادا کیا۔ وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے یہاں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کے ساتھ متعدد امور پر بات چیت کی۔ ذرائع کے مطابق بات چیت کے دوران دونوں رہنماؤں نے عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا اور 2+2 اجلاس کی بنیاد رکھی۔ آپ کو بتا دیں کہ جے شنکر اس وقت واشنگٹن ڈی سی کے پانچ روزہ سرکاری دورے پر ہیں۔
-
Focused discussion on India-US collaboration on critical and emerging tech and creating resilient supply chains at discussion convened by @USISPForum.
— Dr. S. Jaishankar (@DrSJaishankar) September 28, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
Glad to know that 🇮🇳 is the major talking point in corporate boardrooms. Our collaboration offers more possibilities with each… pic.twitter.com/cHjMW2h3vm
">Focused discussion on India-US collaboration on critical and emerging tech and creating resilient supply chains at discussion convened by @USISPForum.
— Dr. S. Jaishankar (@DrSJaishankar) September 28, 2023
Glad to know that 🇮🇳 is the major talking point in corporate boardrooms. Our collaboration offers more possibilities with each… pic.twitter.com/cHjMW2h3vmFocused discussion on India-US collaboration on critical and emerging tech and creating resilient supply chains at discussion convened by @USISPForum.
— Dr. S. Jaishankar (@DrSJaishankar) September 28, 2023
Glad to know that 🇮🇳 is the major talking point in corporate boardrooms. Our collaboration offers more possibilities with each… pic.twitter.com/cHjMW2h3vm
جے شنکر نے جمعہ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ کیا کہ آج محکمہ خارجہ میں اپنے دوست امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے مل کر بہت اچھا لگا۔ انہوں نے لکھا کہ ہم نے عالمی ترقی پر تبادلہ خیال کیا۔ ہماری 2+2 میٹنگ بہت جلد شروع ہوگی۔ قبل ازیں جمعرات کو جے شنکر نے اعلان کیا تھا کہ نئی دہلی بھارت-امریکہ 2+2 وزارتی مذاکرات کے پانچویں ایڈیشن کی میزبانی کرے گا۔ حالانکہ انہوں نے میٹنگ کی تاریخوں کا انکشاف نہیں کیا۔ بلنکن کے ساتھ امریکی وفد کی نمائندگی سیکرٹری دفاع لائیڈ آسٹن کریں گے۔ جے شنکر اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ بھارتی وفد کی قیادت کریں گے۔ جے شنکر نے بلنکن کو بتایا کہ میں واقعی آپ کو 2+2 کے لیے منتظر ہوں۔ قبل ازیں بلنکن نے جے شنکر کا ملاقات کے لیے محکمہ خارجہ کے فوگی باٹم ہیڈکوارٹر میں خیرمقدم کیا۔ جے شنکر نے ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ یہ جان کر خوشی ہوئی کہ کارپوریٹ بورڈ روم میں بھارت بحث کا ایک اہم نقطہ ہے۔ ہمارا تعاون ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید امکانات پیش کرتا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے کینیڈا میں سکھ علیٰحدگی پسند ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے بعد ہندوستان اور کینیڈا کے درمیان سفارتی تنازع کے براہ راست یا بالواسطہ مضمرات کے بارے میں بات نہیں کی، یا کم از کم میڈیا کے سامنے نہیں کی اور خاموش رہے۔
-
Great to meet my friend US Secretary of State @SecBlinken at State Department today.
— Dr. S. Jaishankar (@DrSJaishankar) September 28, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
A wide ranging discussion, following up on PM @narendramodi’s June visit. Also exchanged notes on global developments.
Laid the groundwork of our 2+2 meeting very soon. pic.twitter.com/mOw9SIX1dO
">Great to meet my friend US Secretary of State @SecBlinken at State Department today.
— Dr. S. Jaishankar (@DrSJaishankar) September 28, 2023
A wide ranging discussion, following up on PM @narendramodi’s June visit. Also exchanged notes on global developments.
Laid the groundwork of our 2+2 meeting very soon. pic.twitter.com/mOw9SIX1dOGreat to meet my friend US Secretary of State @SecBlinken at State Department today.
— Dr. S. Jaishankar (@DrSJaishankar) September 28, 2023
A wide ranging discussion, following up on PM @narendramodi’s June visit. Also exchanged notes on global developments.
Laid the groundwork of our 2+2 meeting very soon. pic.twitter.com/mOw9SIX1dO
مزید پڑھیں: US Visas to Indian امریکہ نے بھارتیوں کے لیے ایک سال میں دس لاکھ ویزہ جاری کیا
بلنکن نے کہا کہ گزشتہ چند ہفتوں میں نیویارک میں G-20 اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقعے پر 'بہت اچھی بات چیت' ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے بھارتی ہم منصب کے ساتھ بات چیت کے منتظر ہیں۔ دونوں رہنماؤں نے صحافیوں کے کسی سوال کا جواب نہیں دیا۔ جے شنکر، جو منگل کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78ویں اجلاس سے خطاب کرنے کے بعد بدھ کو نیویارک سے یہاں پہنچے۔ جمعرات کو بائیڈن انتظامیہ کے اعلیٰ حکام کے ساتھ کئی میٹنگیں کیں۔ انہوں نے دن کا آغاز قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان سے ملاقات کے لیے وائٹ ہاؤس کے دورے سے کیا۔ وائٹ ہاؤس نے ملاقات کی تفصیلات جاری نہیں کیں۔
امریکی وزیر نے ٹویٹر پر پوسٹ کیا، "ہم نے اس سال ہمارے دو طرفہ تعلقات میں ہونے والی زبردست پیشرفت کو تسلیم کیا اور اسے آگے بڑھانے کے طریقے پر تبادلہ خیال کیا۔" واشنگٹن ڈی سی میں تھنک ٹینکس کے نمائندوں سے ملاقات کے بعد جے شنکر نے امریکی تجارتی نمائندہ کیتھرین تائی سے ملاقات کی۔ انہوں نے ٹویٹر پر لکھا کہ ہم نے اپنے بڑھتے ہوئے تجارتی اور اقتصادی تعلقات اور اس کی وسیع اہمیت کے بارے میں بات کی۔