ETV Bharat / international

India Canada Tension وزیر خارجہ ایس جے شنکر آج یو این جی اے سے خطاب کریں گے، ٹروڈو کے الزامات کا جواب دینے کا امکان - بھارتیہ وزیر خارجہ ایس جے شنکر

آج کینیڈا اور بھارت کے بیچ آئی کڑواہٹ اقوام متحدہ کی 78ویں جنرل اسمبلی (یو این جی اے) میں نظر آسکتی ہے۔آج وزیر خارجی یو این جی اے سے خطاب کرنے جارہے ہیں۔امکان ہے کہ وہ کینیڈا کے ذریعہ سکھ کارکن کے قتل کا بھارت پر لگائے گئے الزامات کا جواب دیں گے۔Canadian Prime Minister's accusations against India in Najar murder case

EAM Jaishankar to address UNGA
EAM Jaishankar to address UNGA
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 26, 2023, 12:40 PM IST

نئی دہلی: وزیر خارجہ (ای اے ایم) ایس جے شنکر آج اقوام متحدہ کی 78ویں جنرل اسمبلی (یو این جی اے) کے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کریں گے۔ توقع ہے کہ وہ کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کے ذریعہ خالصتانی انتہا پسند نجار سنگھ کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کے الزام کا جواب دیں گے۔ وزیر خارجہ 78ویں یو این جی اے میں بھارتی وفد کی قیادت کرنے نیویارک میں ہیں۔ انہوں نے پیر کو نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی (یو این جی اے) کے صدر ڈینس فرانسس سے ملاقات کی۔ وزیر خارجہ نے 78ویں یو این جی اے کے موقع پر آرمینیائی ہم منصب ارارات مرزویان کے ساتھ بھی ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے "مضبوط دو طرفہ تعلقات کا اعادہ کیا۔

جے شنکر نے بوسنیا اور ہرزیگووینا کے وزیر خارجہ ایلمیڈین کوناکوچ سے بھی ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے تجارت اور معیشت پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے بڑھتے ہوئے باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔دریں اثنا، جئے شنکر نے ہفتہ کی شام ایک تقریب 'ساؤتھ رائزنگ: پارٹنرشپس، انسٹی ٹیوشنز اینڈ آئیڈیاز' کے دوران بات کرتے ہوئے کہا کہ اقتصادی طور پر غالب ممالک پیداواری صلاحیتوں سے فائدہ اٹھا رہے ہیں اور وہ ممالک جن کا ادارہ جاتی اثر و رسوخ ہے، ان صلاحیتوں کو ہتھیار بنا چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کینیڈا کے وزیر دفاع نے بھارت کے ساتھ تعلقات کو 'اہم' قرار دیا

واضح رہے کہ بھارت اور کینیڈا کے سفارتی تعلقات میں کڑواہٹ آگئی ہے۔بھارت نے کینیڈا کی جانب سے سکھ کارکن کے قتل میں بھارت کی حکومت کے ملوث ہونے کے الزامات کو سرے سے خارج کردیا ہے۔اتنا ہی نہیں بھارت نے نئی دہلی سے کینیڈا کے اعلیٰ سفارتکار کو بھی ملک بدر کرتے ہوئے واضح کردیا تھا کہ وہ کسی صورت جھکنے والا نہیں ہے۔ ایک سکھ کارکن کے قتل کی سازش میں بھارت کے ملوث ہونے کا الزام لگاتے ہوئے کینیڈا نے بھارت کے ایک اعلیٰ سفارتکار کو ملک بدر کردیا تھا۔ اس سے قبل بھارت نے کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کے کینیڈا میں تشدد کے واقعات میں بھارتیہ حکومت کے ملوث ہونے کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انہیں مضحکہ خیز اور گھریلو سیاست سے متاثر قرار دیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.