ETV Bharat / international

US Presidential Election ڈونلڈ ٹرمپ نے 2024 کے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کردیا - ڈونلڈ ٹرمپ کی خبر

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تیسری مرتبہ صدارتی انتخاب لڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ امریکہ کو دوبارہ عظیم ملک بنانے اور نئی بلندیوں پر لے جانے لیے اپنی امیدواری کا اعلان کرتے ہیں۔ ٹرمپ نے باضابطہ طور پر صدارت کے لیے کاغذی کارروائی بھی فائل کر دی ہے۔US Presidential Election

Donald Trump
ڈونلڈ ٹرمپ
author img

By

Published : Nov 16, 2022, 4:21 PM IST

واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2024 کا صدارتی انتخاب لڑنے کا اعلان کردیا ہے۔ ٹرمپ نے منگل کو فلوریڈا میں ایک تقریب میں کہا کہ امریکہ کو دوبارہ عظیم بنانے کے لیے، آج میں ریاستہائے متحدہ کے صدر کے لیے اپنی امیدواری کا اعلان کر رہا ہوں۔ اپنے اعلان سے کچھ دیر پہلے، ٹرمپ نے صدارتی کاغذی کارروائی بھی باضابطہ طور پر فائل کی۔US Presidential Election

انہوں نے اپنی تقریر کا آغاز صدر جو بائیڈن پر سخت تنقید کرتے ہوئے کیا اور حامیوں سے کہا کہ امریکہ کی واپسی اب شروع ہو رہی ہے۔ اپنے چار سالہ دور کا ذکر کرتے ہوئے سابق صدر نے کہا کہ چار سال کے مختصر عرصے میں سب نے بہت اچھا کام کیا اور سب کچھ پھل پھول رہا تھا۔ لیکن انہوں نے دعویٰ کیا کہ جب انہوں نے کورونا وائرس وبائی امراض کے دوران عہدہ چھوڑا تو ملکی معیشت تیزی سے بحال ہو رہی تھی۔ انہوں نے مہنگائی کی بلند شرح کا حوالہ دیتے ہوئے کہا، اب ہمارا ملک دوبارہ نیچے آ رہا ہے۔ ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ بائیڈن نے یوکرین کے تنازعے کو سنبھال کر امریکہ کو ایٹمی جنگ کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Trump is Threat to Democracy: ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے حامی جمہوریت کے لیے خطرہ، جو بائیڈن

اس اعلان سے قبل ٹرمپ نے چند روز قبل کہا تھا کہ وہ 15 نومبر کو ایک اہم اعلان کریں گے۔ جو کہ وہ وائٹ ہاؤس کی ممکنہ تیسری مہم کے بارے میں اشارہ دے رہے تھے۔اکتوبر میں، انھوں نے ٹیکساس میں ایک ریلی سے کہا کہ اسنھیں دوبارہ ایسا کرنا پڑے گا۔ جبکہ ستمبر میں پنسلوانیا میں ایک تقریب میں سابق صدر نے کہا تھا کہ 'مجھے دوبارہ ایسا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.