ڈھاکہ: بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ عبدالمومن نے کہا کہ حال ہی میں حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی کے ترجمان کی جانب سے بھارت کے دارالحکومت میں پیغمبر اسلام کے خلاف توہین آمیز تبصرے کے بعد بھی ہم نے اس کے خلاف احتجاج کرنے والوں کا ساتھ نہیں دیا۔
مومن نے چٹاگانگ میں ایک تقریر کے دوران کہا کہ 'میں نے وزیر اعظم شیخ حسینہ سے کہا کہ جب میں بھارت جاؤں گا تو آپ کو اس پر قائم رہنا چاہیے۔' انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش اور بھارت دونوں کو سیاسی استحکام کی ضرورت ہے اور یہ اسی صورت میں ممکن ہے جب بھارت شیخ حسینہ کی حکومت کی حمایت کرے۔ مومن نے کہا کہ 'بہت سے لوگ مجھے بھارت کا دلال کہتے ہیں کیونکہ جب بھی ایسا کچھ ہوتا ہے، میں کوئی مضبوط پیغام نہیں دیتا۔'
وزیر نے بھارت سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی کے ترجمان کے حوالے سے کہا کہ "بی جے پی کے ترجمان کو قابل اعتراض ریمارکس کرنے کے بعد معطل کر دیا گیا تھا۔ خاتون ترجمان نے پیغمبر اسلام کے بارے میں قابل اعتراض تبصرہ کیا تھا لیکن ہم نے اس پر ایک لفظ بھی نہیں کہا۔ جب کہ مختلف ممالک نے اس ریمارکس کی شدید مخالفت کی تھی۔ ہم آپ کو اس قسم کا تحفظ دے رہے ہیں۔ یہ آپ کے اور ہماری بھلائی کے لیے ہے۔'
یو این آئی