ETV Bharat / international

Trump's Documents Submitted to Court: سابق امریکی صدر ٹرمپ کے گھر سے برآمد تفصیلات عدالت میں جمع - ٹرمپ کے گھر سے برآمد تفصیلات عدالت میں جمع

ڈونالڈ ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران کئی چیزیں برآمد کی گئیں جن کی تفصیلات عدالت میں جمع کی گئی۔ امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ کے گھر سے برآمد کی گئیں 18 دستاویزات پر ٹاپ سیکرٹ، 53 پر سیکرٹ اور 31 پرکانفیڈنشل کا لیبل لگا ہے۔ Trump's Documents Submitted to Court

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Sep 3, 2022, 5:09 PM IST

واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران کئی چیزیں برآمد کی گئیں جن کی تفصیلات عدالت میں جمع کرا دی گئی ہیں۔Trump's Documents Submitted to Court

عدالت میں جمع کرائی گئی تفصیلات کے مطابق ڈونالڈ ٹرمپ کے گھر سے ٹاپ سیکرٹ، خالی خفیہ فولڈرز اور کئی دیگر دستاویزات برآمد کی گئیں، ٹرمپ نے 11 ہزار سرکاری دستاویزات اپنے پاس رکھی ہوئی تھیں۔امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ کے گھر سے برآمد کی گئیں 18 دستاویزات پر ٹاپ سیکرٹ، 53 پر سیکرٹ اور 31 پرکانفیڈنشل کا لیبل لگا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خدشہ ہے کہ حساس دستاویزات گم گئی ہیں یا انہیں ضائع کر دیا گیا ہے، نیشنل آرکائیوکی ملکیت دستاویزات کو ٹرمپ نے ذاتی قرار دیا تھا۔رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے دستاویزات غیرجانبدار ثالث کے حوالے کر نے کے لیے مقدمہ دائر کیا ہے۔ واضح رہے کہ ایف بی آئی نے 8 اگست کو فلوریڈا میں ٹرمپ کی رہائش گاہ پر چھاپہ مار کر اہم دستاویزات قبضے میں لے لی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: US Justice Department on Trump ٹرمپ کی ٹیم نے تحقیقات کے دوران خفیہ کاغذات منتقل کیے

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.