ETV Bharat / international

Increases Oil Prices in The World دنیا بھر میں مہنگائی کے باوجود تیل کی قیمتوں میں اضافہ - ویانا کی خبر

برینٹ کروڈ فیوچر کی قیمت میں 87 سینٹس یا 0.9 فیصد کا اضافہ ہوا جس کے بعد اس کی قیمت 100.21 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔ یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کروڈ فیوچر کی قیمت میں بھی 88 سینٹ یا 0.9 اضافہ جس کے بعد اس کی قیمت 93.40 ڈالر فی بیرل ہو گیا۔ امریکہ میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور اس میں اضافے کی رفتار پر قابو پانے سے متعلق غیر یقینی صورتحال کے باوجود رواں ہفتے تیل کی طلب میں کمی کے خدشات میں کمی دیکھی گئی۔Increases Oil Prices in The World

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Aug 26, 2022, 5:30 PM IST

ویانا: توانائی کی طلب میں اضافے کے امکانات کے باعث تیل کی قیمتوں میں ایک ڈالر تک کا اضافہ ہوا جب کہ ریٹس میں اضافے کے آؤٹ لک سے متعلق یو ایس فیڈرل ریزرو کے چیئرمین کی جانب سے اشارے ملنے کی توقعات کے پیش نظر قیمت میں مزید اضافے کا امکان ظاہر نہیں کیا گیا تھا۔Increases Oil Prices in The World

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی خبر کے مطابق برینٹ کروڈ فیوچر کی قیمت میں 87 سینٹس یا 0.9 فیصد کا اضافہ ہوا جس کے بعد اس کی قیمت 100.21 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔ یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کروڈ فیوچر کی قیمت میں بھی 88 سینٹ یا 0.9 اضافہ جس کے بعد اس کی قیمت 93.40 ڈالر فی بیرل ہو گیا۔ گزشتہ روز تقریباً 2 ڈالرکی کمی کے بعد قیمتوں میں ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران ایک ڈالر تک کا اضافہ ہوا۔

امریکہ میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور اس میں اضافے کی رفتار پر قابو پانے سے متعلق غیر یقینی صورتحال کے باوجود رواں ہفتے تیل کی طلب میں کمی کے خدشات میں کمی دیکھی گئی۔رواں ہفتے کے دوران تیل کی بینچ مارک ٹریڈنگ کی قیمتوں میں تقریباً 3 فیصد تک کا اضافہ ہوا ہے۔اے این زیڈ ریسرچ کے تجزیہ کاروں نے کہا کہ جمعہ کے روز ہونے والی چیئرمین جیروم پاول کی تقریر سے قبل امریکی مرکزی بینک کے کچھ حکام کے بیانات کے باعث معاشی صورتحال پر غیر یقینی کے بادل چھا گئے تھے۔اے این زیڈ ریسرچ تجزیہ کاروں نے اپنے نوٹ میں کہا کہ طلب میں اضافے کے واضح آثار سامنے نظر آرہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 24 اگست تک جاری رہنے والے ہفتے کے دوران ٹام ٹام کا تازہ ترین کنجیشن انڈیکس ڈیٹا، ایشیا پیسیفک، یورپ اور شمالی امریکہ میں شرح نمو میں اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔پیٹرولیم برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم (اوپیک) کو ایران کی جانب سے تیل حاصل ہونے کے امکانات نے بھی قیمتوں کو سہارا دیا۔ ذرائع نے میڈیاکو بتایا کہ رواں ہفتے سعودی عرب کی جانب سے مجوزہ ممکنہ اوپیک پیداوارمیں کٹوتی ایسے وقت میں سامنے آرہی ہے جب کہ ایران کی تیل کی عالمی منڈی میں واپسی کے امکانات ہیں اگر وہ مغربی ممالک کے ساتھ جوہری معاہدے پر اتفاق کر لیتا ہے۔

سی ایم سی مارکیٹس کے تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ خام تیل کی منڈیوں میں استحکام برقرار رہ سکتا ہے، کیونکہ سپلائی کرنے والوں نے اشارہ دیا ہے کہ اگر تیل کی قیمتوں میں کمی ہوتی ہے تو وہ پیداوار میں کمی کردیں گے۔ تہران جوہری معاہدے کی بحال کے لیے یورپی یونین کے تیار کردہ حتمی مسودے پر واشنگٹن کے ردعمل کا جائزہ لے رہا ہے جب کہ یورپی یونین کو جلد ہی اس کے جواب کی توقع ہے۔ تاہم اب تک واضح نہیں ہے کہ اگر ایران اور امریکہ کے درمیان نیو کلیئر معاہدہ طے پا جاتا ہے تو ایرانی تیل کی برآمدات دوبارہ شروع ہونے میں کتنا وقت درکار ہوگا۔اگر ایران پر عائد پابندیاں ہٹا دی جاتی ہیں تو اسے اپنی موجودہ پیداوار 14 لاکھ بیرل سے اپنی مکمل استعداد 40 لاکھ بیرل کی حد تک پہنچنے میں تقریباً ڈیڑھ سال کا عرصہ لگ سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: India,s Crude Oil Production Falls: خام تیل کی ملکی پیداوار ہدف سے 12.5 فیصد کم

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.