ETV Bharat / international

Deadly Blast in Quetta پاکستان کے کوئٹہ میں پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکہ، چار افراد ہلاک - پاکستان میں دھماکہ

پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنانے والے بم دھماکے میں چار افراد ہلاک اور گیارہ افراد زخمی ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 2 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

deadly blast hits police vehicle in Quetta of Pakistan
پاکستان کے کوئٹہ میں پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکہ
author img

By

Published : Apr 10, 2023, 6:17 PM IST

پاکستان میں بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں پولیس کی گاڑی کے قریب ہونے والے بم دھماکے میں کم از کم چار افراد ہلاک اور گیارہ زخمی ہو گئے ہیں۔ سینیئر پولیس اہلکار شفقت چیمہ نے عالمی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کو بتایا کہ اب تک چار ہلاکتوں کی تصدیق ہو چکی ہے۔ حملہ آورں کا ہدف پولیس کی گاڑی تھی۔ جاں بحق ہونے والوں میں 2 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ ابھی تک کسی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ سکیورٹی فورسز نے جائے وقوع کا محاصرہ کرکے جانچ شروع کردی ہے لیکن ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کیا تھی۔

قابل ذکر ہے کہ صوبہ بلوچستان میں حالیہ مہینوں میں پرتشدد واقعات میں اضافہ ہوا ہے، جن میں بم دھماکے اور ٹارگٹ حملے شامل ہیں۔ گزشتہ سال حکومت اور پاکستان طالبان (ٹی ٹی پی) کے درمیان کئی مہینوں تک جاری رہنے والے امن مذاکرات کے خاتمے کے بعد پاکستان میں تشدد میں اضافہ ہوا ہے۔ بلوچستان پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے، جو افغانستان اور ایران دونوں کی سرحدوں سے ملتا ہے اور مسلح جنگجوؤں، فرقہ وارانہ گروہوں اور قوم پرست علیحدگی پسندوں کی طرف سے اسے باقاعدگی سے نشانہ بنایا جاتا ہے۔

حکام نے مسلح بغاوت کو کچلنے کا دعویٰ کیا ہے لیکن جان لیوا حملے بدستور جاری ہیں۔ پاکستان کے شورش زدہ صوبے نے ٹی ٹی پی اور داعش گروپ دونوں کے حملے دیکھے ہیں۔ گزشتہ نومبر میں پاکستانی حکومت کے ساتھ جنگ ​​بندی سے دستبردار ہونے کے بعد سے پاکستانی طالبان کو 100 سے زیادہ حملوں کا ذمہ دار ٹھہرایا جاتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.