ایتھنز: یونان کے کریٹ کے گاؤں اگیا فوٹیا میں ایک ہوٹل کے کمرے میں مٹی کے تودے گرنے سے ایک چیک سیاح ہلاک ہو گیا۔ یونان کے ای آر ٹی براڈکاسٹر نے اطلاع دی کہ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث چٹان کا ایک ٹکڑا کل رات دیر گئے ہوٹل کے کمرے پر گرا۔Czech Tourist Killed as Landslide
اس کمرے میں جمہوریہ چیک کا ایک سیاح خاندان ٹھہرا ہوا تھا۔ واقعہ میں خاندان کی 45 سالہ خاتون ہلاک جبکہ اس کا 11 سالہ بیٹا زخمی ہوگیا۔ واقعہ کے وقت خاتون کا شوہر دوسرے کمرے میں تھا جس کی وجہ سے وہ بچ گیا۔ ہیلینک فائر سروس کے حکام نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تقریباً 50 اہلکار اور 20 گاڑیاں جائے واقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔
یو این آئی