ٹوکیو: جاپان کی راجدھانی ٹوکیو میں منگل کو کووڈ-19 سے بچاؤ کے لیے چھ ماہ سے چار سال کی عمر کے بچوں کے لیے ویکسینیشن مہم شروع کی گئی۔Covid vaccination Campaign in Japan
خبر رساں ادارے کیوڈو کے مطابق ٹوکیو کے میناٹو وارڈ کے ایک اسپتال میں ویکسینیشن مہم شروع کردی گئی ہے جب کہ دیگر علاقوں اور صوبوں میں ویکسین ملتے ہی مہم شروع کردی جائے گی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فائزر کی جانب سے شیر خوار بچوں اور چھوٹے بچوں کے لیے تیار کی گئی ویکسین کی پہلی دو خوراکوں کے درمیان تین ہفتے کا وقفہ ہوگا اور دوسری اور تیسری خوراک کے درمیان کم از کم آٹھ ہفتوں کا وقفہ رکھا گیا ہے۔
دیگر ویکسین کووڈ 19 ویکسین سے دو ہفتے پہلے یا بعد میں نہیں دی جانی چاہیے۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے 11 مارچ 2020 کو کووڈ 19 کے قہر کو ایک عالمی وبا قرار دیا تھا۔ جاپان میں اب تک 2.22 کروڑ سے زیادہ لوگوں کا کورونا ٹیسٹ کیا جا چکا ہے۔ اس کے ساتھ ہی اس بیماری سے 46 ہزار 347 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
جاپان نے دو سال کی پابندیوں کے بعد گزشتہ جون میں اپنی سرحدیں سیاحوں کے لیے دوبارہ کھول دی تھیں۔ ستمبر میں جاپان نے سیاحوں کی یومیہ حد 20 ہزار سے بڑھا کر 50 ہزار کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: India Vaccination Update کووڈ ویکسینیشن مہم میں 219.56 کروڑ سے زیادہ ویکسین لگائی گئی
یو این آئی