ETV Bharat / international

بنگلہ دیش میں انتخابات کی گنتی شروع، شیخ حسینہ اقتدار میں واپسی کے لیے تیار - وزیراعظم شیخ حسینہ

Bangladesh Election 2024 بنگلہ دیش میں اتوار کو ہونے والے انتخابات کی گنتی شروع ہو گئی ہے۔ وزیراعظم شیخ حسینہ کی حکمران جماعت عوامی لیگ کی مسلسل چوتھی بار جیت متوقع ہے کیونکہ مرکزی اپوزیشن جماعت سمیت کئی پارٹیوں نے انتخابات کا بائیکاٹ کیا ہے۔

Counting for Bangladesh polls begin; Sheikh Hasina set to return
بنگلہ دیش میں انتخابات کی گنتی شروع، شیخ حسینہ اقتدار میں واپسی کے لیے تیار
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 7, 2024, 8:52 PM IST

ڈھاکہ: بنگلہ دیش کی 12ویں پارلیمنٹ کے انتخابات میں ووٹنگ اتوار کو مقامی وقت کے مطابق شام 4 بجے ختم ہو گئی۔ مقامی میڈیا ڈھاکہ ٹریبیون نے یہ اطلاع دی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ووٹنگ مقامی وقت کے مطابق صبح آٹھ بجے شروع ہوئی پارلیمنٹ کی 299 نشستوں کے لیے ملک بھر میں 42 ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشنز پر انتخابات ہوئے پولنگ ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی شروع ہو گئی ہے۔

بنگلہ دیش میں اتوار کو ہونے والے انتخابات کے دوران متعدد پولنگ اسٹیشنوں پر کچھ جھڑپوں اور بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) سمیت اپوزیشن جماعتوں کی ہڑتال اور بائیکاٹ کی کالوں کے درمیان ووٹنگ کم رہی۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ابتدائی اندازوں کے مطابق تقریباً 40 فیصد ووٹ ڈالے گئے تاہم حتمی گنتی کے بعد یہ تعداد تبدیل ہو سکتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سہ پہر 3 بجے تک 27.15 فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی۔

الیکشن کمیشن نے کہا کہ ووٹوں کی گنتی شروع ہو گئی ہے۔ انتخابات میں تشدد، جھڑپوں اور دھاندلی کے چند واقعات رونما ہوئے۔ قابل ذکر ہے کہ اہم اپوزیشن بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کے انتخابات کا بائیکاٹ کرنے کے بعد، وزیر اعظم شیخ حسینہ اپنی مسلسل چوتھی مدت کے لیے عہدہ سنبھالنے والی ہیں۔

بی این پی، جماعت اسلامی، لیفٹ ڈیموکریٹک فرنٹ اور کئی دیگر اپوزیشن جماعتوں نے اتوار کو ہڑتال کی کال دی ہے۔ ان جماعتوں نے انتخابات کا بائیکاٹ کیا ہے اور انتخابات کو 'تماشہ' قرار دیتے ہوئے لوگوں سے ووٹ نہ ڈالنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے شیخ حسینہ کی عوامی لیگ کی حکومت سے مستعفی ہونے اور غیر جانبدار نگراں حکومت کے تحت انتخابات کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.