ETV Bharat / international

Attacks on Diplomats in Sudan سوڈان میں جاری کشیدگی کے دوران سفارت کاروں پر حملوں کی مذمت

ہفتے کے روز سے خرطوم میں سوڈانی فوج اور ریپڈ سوڈانی فورسز (آر ایس ایف) کے درمیان تصادم میں اب تک تقریباً 270 افراد ہلاک اور 2600 زخمی ہوئے ہیں۔

condemnation of attacks on diplomats during ongoing tension in Sudan
سوڈان میں جاری کشیدگی کے دوران سفارت کاروں پر حملوں کی شدید مذمت
author img

By

Published : Apr 19, 2023, 4:55 PM IST

خرطوم: اقوام متحدہ سمیت عالمی سطح پر سوڈان میں جاری کشیدگی کے دوران سفارت کاروں پر حملوں کی شدید مذمت کی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق سوڈان میں یورپی یونین کے دفتر برائے انسانی امداد کے ڈائریکٹر ویم فرانسن کے دارالحکومت خرطوم میں منگل کو جھڑپوں میں زخمی ہونے کے بعد اقوام متحدہ میں امریکی مندوب لنڈا گرین فیلڈ نے امریکی سفارتی قافلے پر حملے کی مذمت کی ہے۔

انہوں نے سوڈان میں سفارت کاروں، امدادی کارکنوں اور اقوام متحدہ کے عملے کو نشانہ بنانے والی کارروائیوں کو مسترد کرتے ہوئے فریقین سے امدادی مشنز کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ گرین فیلڈ نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر لکھا کہ ہم سوڈان میں امریکی سفارتی قافلے پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ سفارت کاروں اور امدادی کارکنوں پر ہونے والے تمام حملوں، بشمول خرطوم اور سوڈان کے دیگر حصوں میں اقوام متحدہ کے اہلکاروں پر حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

یہ بات نیویارک ٹائمز کی چار ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کے بعد سامنے آئی ہے کہ سوڈان میں یورپی یونین کے دفتر برائے انسانی امداد کے ڈائریکٹر ویم فرانسن کو دارالحکومت خرطوم میں گولی مار دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ سوڈان میں یورپی یونین کے سفیر پر ان کی رہائش گاہ پر حملہ کیا گیا اور انہیں لوٹ لیا گیا۔ ذرائع نے نشاندہی کی کہ پیر کو امریکی سفارت خانے کے قافلے پر حملہ کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ ہفتے کے روز سے خرطوم میں سوڈانی فوج اور ریپڈ سوڈانی فورسز (آر ایس ایف) کے درمیان تصادم شروع ہوا تھا۔ سوڈانی فوج کے مطابق گزشتہ چار دنوں میں تقریباً 270 افراد ہلاک اور 2600 زخمی ہوئے ہیں (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.