پاکستان کے وزیر داخلہ شیخ رشید نے جمعہ کو کہا کہ اگر عمران حکومت کے ارکان پارلیمنٹ اجتماعی طور پراستعفیٰ دے دیں تو ملک میں جاری سیاسی ہلچل کوپرسکون کیا جا سکتا ہے۔یہاں نامہ نگاروں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ’’میں تین مہینے پہلے تجویز دیا کرتاتھا۔ استعفیٰ دے دو، پارلیمنٹ تحلیل کردیں، ایمرجنسی نافذ کردیں، صدر راج نافذ کریں۔ میں ہر وقت ٹھیک تھا۔"Shiekh Rashid Advised PM Imran Khan to Resign Three Months Ago
وزیر داخلہ نے کہا، ’’میں اجتماعی استعفیٰ کے اپنے فیصلے پر قائم ہوں۔ ہمیں سڑک پر نکل کر ان بکے ہوئے لوگوں کو بے نقاب کرنا چاہیے۔‘‘انہوں نے اپوزیشن کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم ان ٹھگوں، چوروں اور لٹیروں کے خلاف آخری سانس تک لڑیں گے۔
سپریم کورٹ آف پاکستان نے جمعرات کو قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی جانب سے اسمبلی تحلیل کرنے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے نیشنل اسمبلی کوبحال کر دیاتھا۔
مزید پڑھیں:'بھارت پاک جنگ' شیخ رشید کا ایک اور شگوفہ
سپریم کورٹ نے اسمبلی اسپیکر اسد قیصر کو ہفتہ (9 اپریل) کی صبح ساڑھے 10 بجے اجلاس طلب کرکے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کرانے کاحکم دیا تھا۔
یواین آئی