ETV Bharat / international

Israil Bomb Attack اسرائیل نے دھماکوں کے خوف سے 200 فلسطینیوں کے ورک پرمٹ منسوخ کیے - فلسطینیوں کے ورک پرمٹ منسوخ

اسرائیل نے غزہ کی پٹی سے فلسطینیوں کو اپنی سرزمین میں کام کرنے کے لیے جاری کیے گئے 15,500 ورک پرمٹس میں سے 200 کو منسوخ کر دیا ہے۔ جب ایک کارکن پر یہ الزام عائد کیا گیا تھا کہ وہ ورک پرمٹ پرکام کے بجائے دھماکے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا Israil Bomb Attack

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Nov 25, 2022, 8:33 PM IST

تل ابیب: اسرائیلی داخلی سکیورٹی سروس شن بیٹ نے جمعرات کو کہا ہے کہ اسرائیل نے غزہ کی پٹی سے فلسطینیوں کو اپنی سرزمین میں کام کرنے کے لیے جاری کیے گئے 15,500 ورک پرمٹس میں سے 200 کو منسوخ کر دیا ہے، جب ایک کارکن پر یہ الزام عائد کیا گیا تھا کہ وہ ورک پرمٹ پرکام کے بجائے دھماکے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔ Israil Bomb Attack

العربیہ کے مطابق شن بیٹ ایجنسی نے مزید کہا کہ مشتبہ شخص کو 30 اکتوبر کو گرفتار کیا گیا تھا اور اس نے تفتیش کاروں کو بتایا تھا کہ مسلح اسلامی جہاد تحریک میں اس کے رشتہ داروں نے اسے جنوبی اسرائیل میں ایک بس پر بم نصب کرنے کے لیے بھرتی کیا تھا۔ سکیورٹی سروس نے کہا کہ ایک اسرائیلی عدالت نے مشتبہ شخص پر فرد جرم عائد کی ہے اور اب تک یہ واضح نہیں ہے کہ آیا اس کے دفاع کے لیے کسی وکیل کو تفویض کیا گیا تھا یا وہ اپنے خلاف لگائے گئے الزامات کا کیا جواب دے گا۔شن بیٹ نے کہا کہ اسرائیل کے ردعمل میں ان کارکنوں کے تقریباً 200 ورک پرمٹس کو واپس لینا بھی شامل ہے جن کا تعلق عسکریت پسندوں سے ہے۔

وزیر دفاع بینی گینٹز نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ "دہشت گرد گروہوں کی جانب سے اسرائیل میں کارکنوں کی ملازمتوں کا استحصال کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ایسے عناصر اسرائیل کے لیے خطرہ بن کر غزہ کی پٹی کے لاکھوں باشندوں کی روزی روٹی کے لیے خطرات پیدا کرتے ہیں۔'

اسلامی جہاد تحریک نے رائٹرز کی جانب سے تبصرہ کرنے کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔ سبکدوش ہونے والی حکومت کے ایک رکن گینٹز نے غزہ میں انتہائی غربت کے خاتمے اور تنازعے کو ختم کرنے کے لیے ورک پرمٹ کی اجازت دے دینے کی حمایت کی تھی۔ بدھ کے روز یروشلم شہر میں دو دھماکے ہوئے، جن کی ابھی تک کسی نے ذمہ داری قبول نہیں کی۔ ان میں ایک اسرائیلی- کینیڈین لڑکا ہلاک اور کم از کم 14 دیگر زخمی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:Israeli air attacks in Syria اسرائیل کے فضائی حملے میں چار شامی فوجی ہلاک

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.