ETV Bharat / international

Xi Jinping Meets Bill Gates چینی صدر شی جن پنگ کی بل گیٹس سے ملاقات

چینی صدر شی جن پنگ نے عالمی سطح پر غربت میں کمی، صحت، ترقی کے ساتھ ساتھ عوامی بہبود اور خیراتی کاموں میں سہولت فراہم کرنے کے لیے گیٹس اور ان کی فاؤنڈیشن کی تعریف کی اور متعلقہ شعبوں میں تعاون کرنے کے لیے اپنے عزم کا اظہار بھی کیا۔

Chinese President Xi Jinping meets Bill Gates
چینی صدر شی جن پنگ کی بل گیٹس سے ملاقات
author img

By

Published : Jun 16, 2023, 5:43 PM IST

Updated : Jun 16, 2023, 5:57 PM IST

بیجنگ: چینی صدر شی جن پنگ نے جمعہ کو بیجنگ میں مائیکرو سافٹ کے شریک بانی اور بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے شریک چیئرمین بل گیٹس سے ملاقات کی۔ چینی سرکاری میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق شی نے گیٹس کو بتایا کہ آپ وہ پہلے امریکی دوست ہیں جن سے میں اس سال بیجنگ میں ملاقات کر رہا ہوں۔ شی نے کہا کہ میں اکثر کہتا ہوں کہ چین اور امریکہ کے تعلقات کی بنیاد عوام سے عوام کے تعلقات پر مبنی ہے۔ ہم نے ہمیشہ اپنی امیدیں امریکی عوام سے وابستہ رکھی ہیں اور امید ہے کہ ہمارے دونوں ممالک کے لوگ اپنی دوستی کو برقرار رکھیں گے۔

چینی خبر رساں ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق شی نے عالمی سطح پر غربت میں کمی، صحت، ترقی کے ساتھ ساتھ عوامی بہبود اور خیراتی کاموں میں سہولت فراہم کرنے کے لیے گیٹس اور ان کی فاؤنڈیشن کی تعریف کی۔ صدر شی نے گیٹس کو یہ بھی بتایا کہ چین متعلقہ شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے اور دیگر ترقی پذیر ممالک کو مدد فراہم کرنے کے لیے ان کے اور ان کی فاؤنڈیشن کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہے۔

اس دوران بل گیٹس نے کہا کہ وہ 2019 کے بعد پہلی دفعہ چین کا دورہ کر رہے ہیں۔ گیٹس حالیہ مہینوں میں چین کا دورہ کرنے والے تازہ ترین ہائی پروفائل بزنس مین ہیں۔مائیکرو سافٹ کے شریک بانی نے بدھ کے روز ٹویٹ کیا کہ میں 2019 کے بعد پہلی دفعہ بیجنگ پہنچا ہوں، جہاں میں ایسے شراکت داروں کے ساتھ ملنے کے لیے پرجوش ہوں جو گیٹس فاونڈیشن کے ساتھ عالمی صحت اور ترقی کے چیلنجز پر 15سال سے زائد عرصے سے کام کر رہے ہیں۔ بل گیٹس آخری مرتبہ 2015 میں چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی تھی اور 2020 میں شی نے ایک خط لکھا تھا جس میں انھوں نے کوویڈ کے خلاف جنگ میں ملک کو 5 ملین امریکی ڈالر دینے کا وعدہ کرنے پر گیٹس اور بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

جمعرات کو بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن نے کہا کہ وہ اگلے پانچ سالوں میں بیماری سے لڑنے کی چینی کوششوں میں مدد کے لیے 50 ملین امریکی ڈالر فراہم کرے گی۔قابل ذکر ہے کہ چین حالیہ مہینوں میں امریکی سی ای اوز کے لیے سرخ قالین بچھا رہا ہے۔ اس سال چین کے دیگر ہائی پروفائل دوروں میں ٹیسلا کے ایلون مسک اور ایپل کے ٹم کک کے دورے بھی شامل تھے۔ امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن کا جلد ہی چین کا دورہ متوقع ہے۔ مسک کے چین کے تین روزہ دورے کے دوران ٹیسلا کے سربراہ نے الیکٹرک وہیکل کمپنی کے آپریشنز کا جائزہ لیا اور چین کے وزیر خارجہ سے بھی ملاقات کی۔

Last Updated : Jun 16, 2023, 5:57 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.