ETV Bharat / international

چین اور روس باہمی تعلقات کے فروغ میں کام کرنے کو جاری رکھیں گے: صدر چین - چین روس تعلقات

Russia China relation چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا کہ چین، روسی عوام کی طرف سے منتخب کردہ ترقی کے راستے پر چلنے کی حمایت کرتا ہے اور چین روس تعلقات کو برقرار رکھتے ہوئے انہیں فروغ دینا دونوں ممالک کی طرف سے اپنے عوام کے بنیادی مفادات کے لیے ایک اسٹریٹجک انتخاب ہے۔

Chinese President says Russia China ties is a strategic choice
چین اور روس باہمی تعلقات کے فروغ میں کام کرنے کو جاری رکھیں گے: صدر چین
author img

By UNI (United News of India)

Published : Dec 20, 2023, 10:50 PM IST

بیجنگ: چین کے صدر شی جن پنگ کا کہنا ہے کہ روس کے ساتھ تعلقات کو برقرار رکھنا اور فروغ دینا دونوں فریقین کے مفاد میں ہونے والا ایک اسٹریٹیجک انتخاب ہے۔ چینی ایجنسی ژنہوا کی خبر کے مطابق شی نے بیجنگ میں اپنے ملک کے دورے پر آنے والے روسی وزیراعظم میخائل میشوستن سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران شی نے کہا کہ چین، روسی عوام کی طرف سے منتخب کردہ ترقی کے راستے پر چلنے کی حمایت کرتا ہے اور کہا کہ چین روس تعلقات کو برقرار رکھتے ہوئے انہیں فروغ دینا دونوں ممالک کی طرف سے اپنے عوام کے بنیادی مفادات کے لیے ایک اسٹریٹجک انتخاب ہے۔

سال کے آغاز سے اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پوتن سے دو بار ملاقات کرنے کی یاد دہانی کراتے ہوئے شی نے یہ بھی کہا کہ دونوں ممالک نے حکومتوں، قانون ساز اداروں، سیاسی جماعتوں اور مقامی حکومتوں کی سطح پر ملاقاتیں کرکے مختلف شعبوں میں بار آور عملی تعاون کو فروغ دیا ہے۔

شی نے نشاندہی کی کہ چین اور روس نے 2023 کے لیے طے شدہ ہدف 200 بلین ڈالر کے تجارتی حجم کو 11 مہینوں میں پورا کر لیا ہے، جو کہ اقتصادی تعلقات کی لچک اور تعاون کی صلاحیت کو ظاہر کرتا ہے۔

ایک ایسے وقت میں جب متحدہ امریک کے ساتھ جغرافیائی مسابقت اور علاقائی کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے، یہ دیکھا جا رہا ہے کہ جو یوکرین کی جنگ کی وجہ سے اسی طرح کے چیلنجز کا سامنا کر نے والے روس چین تعلقات فروغ پا رہے ہیں۔ (یو این آئی)

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.