ETV Bharat / international

China zero Covid policy protests غیرمعمولی احتجاج کے بعد چین نے کووڈ پالیسی میں نرمی کا اشارہ دیا - زیرو کووڈ پالیسی کے خلاف احتجاج

چین کے نائب وزیراعظم نے اعلان کیا کہ ملک کو نئی صورتحال کا سامنا ہے، اس لیے شنگھائی اور گوانگزو کے کئی اضلاع سے وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باوجود لاک ڈاؤن ہٹا دیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ ایسے وقت کیا گیا ہے جب چین کو اپنی زیرو کووڈ پالیسی کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاج کا سامنا ہے۔China zero Covid policy protests

China signals zero Covid policy relaxation after mass protests
غیرمعمولی احتجاج کے بعد چین نے کووڈ پالیسی میں نرمی کا اشارہ دیا
author img

By

Published : Dec 1, 2022, 8:01 PM IST

بیجنگ: چین میں کووڈ-19 کے معاملات میں اضافہ کے باوجود حکومت نے جمعرات کو پابندیوں کو نرمی کرنے کا اشارہ دیا ہے۔ شنگھائی اور گوانگزو کے کئی اضلاع سے، جن شہروں میں وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز دیکھے گئے ہیں، آج لاک ڈاؤن ہٹا دیا گیا۔ بی بی سی نے یہ اطلاع دی۔ ملک کے نائب وزیر اعظم نے اعلان کیا کہ ملک کو نئی صورتحال کا سامنا ہے۔ یہ فیصلہ ایسے وقت کیا گیا ہے جب چین کو اپنی زیرو کووڈ پالیسی کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاج کا سامنا ہے۔China zero Covid policy protests

بی بی سی کے مطابق گزشتہ ہفتے مغربی شنزیانگ کے علاقے میں ایک کثیر المنزلہ بلاک میں آگ لگنے سے 10 افراد ہلاک ہو گئے تھے، جس کے بعد بدامنی پھیل گئی تھی۔ کئی چینی شہریوں کا خیال ہے کہ شہر کی طویل عرصے سے جاری کووڈ پابندیوں نے ان اموات میں اہم کردار ادا کیا ہے، حالانکہ حکام اس بات سے انکار کرتے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بدھ کے روز گوانگزو جیسے بڑے شہروں میں پرتشدد مظاہروں اور پولیس اور مظاہرین کے درمیان تصادم کے بعد پابندیاں اچانک ختم کر دی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: Crackdown on Protesters in China چین میں مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن، سڑکوں پر ٹینک بھی نظر آئے

بی بی سی کے مطابق دیگر بڑے شہروں جیسے شنگھائی اور چونگ کنگ نے بھی کچھ قوانین میں نرمی کی گئی ہے۔ یہ فیصلہ چین کے اعلیٰ ترین عہدیداروں میں سے ایک نائب وزیر اعظم سن چونلان کے کہنے کے بعد کیا گیا ہے کہ وائرس کی طاقت کمزور ہو رہی ہے۔ چین میں وبائی مرض کے آغاز کے بعد سے حالیہ دنوں میں یومیہ کووڈ کیسوں کی سب سے زیادہ تعداد ریکارڈ کی گئی ہے - بدھ کو وہاں 36,000 سے زیادہ کیس درج کئے گئے۔ تاہم 140 کروڑ کی آبادی والے ملک کے لیے یہ تعداد اب بھی بہت کم ہے اور سرکاری طور پر اس وبا میں 5,200 سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.