ETV Bharat / international

China Sanctions Nancy Pelosi: چین نے نینسی پیلوسی پر پابندی عائد کر دی - یو ایس اسپیکر کا دورہ تائیوان

چین نے امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی پر تائیوان کا دورہ کرنے کی وجہ سے غیر متعینہ پابندیوں کا اعلان کردیا ہے۔ China Sanctions Nancy Pelosi چین نے پیلوسی کے دورہ تائیوان کے متعلق پہلے ہی امریکہ کو خبردار کردیا تھا کہ اس کے سنگین نتائج ہوسکتے ہیں۔

China sanctions US House Speaker Pelosi for visit to Taiwan
چین نے نینسی پیلوسی پر پابندی عائد کر دی
author img

By

Published : Aug 5, 2022, 3:12 PM IST

بیجنگ: چین نے جمعہ کو تائیوان کا دورہ کرنے کے پاداش میں امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی پر غیر متعینہ پابندیوں کا اعلان کردیا ہے۔ China Sanctions Nancy Pelosi چینی وزارت خارجہ کے ایک بیان میں جمعے کو کہا گیا ہے کہ پیلوسی نے چین کے تحفظات کو نظر انداز کیا جبکہ بیجنگ اس دورے کی شروع سے ہی مخالفت کرتا رہا ہے۔ پیلوسی چین کی بار بار دھمکیوں کے باوجود منگل کو تائیوان پہنچی تھیں۔ چین نے فوری ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے بیجنگ میں امریکی سفیر کو سنگین نتائج سے خبردار کیا اور تائیوان کے گرد سمندر میں فوجی مشقوں کا اعلان بھی کردیا تھا۔ پیلوسی کا دورہ تائیوان پچھلے 25 برسوں میں امریکہ سے آنے والا پہلا اعلیٰ سطح کا دورہ تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

China Taiwan Tension: چین نے تائیوان کے اطراف میں بڑے پیمانے پر فوجی مشقیں شروع کی

China military drills near Taiwan: چین نے تائیوان کے قریب گیارہ میزائل داغے، پانچ میزائل کے جاپان میں گرنے کا خدشہ

امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی نے جمعہ کو کہا کہ چین امریکی حکام کو وہاں جانے سے روک کر تائیوان کو تنہا نہیں کرسکتا۔ انہوں نے یہ ریمارکس ٹوکیو میں ایشیا کے دورے کے آخری مرحلے میں تائیوان کے دورے پر روشنی ڈالتے ہوئے کہی۔ جس دورے نے چین کو مشتعل کردیا ہے۔ پیلوسی نے کہا کہ حال ہی میں اسے عالمی ادارہ صحت میں شامل ہونے سے روک کر چینیوں نے تائیوان کو الگ تھلگ کرنے کی کوشش کی ہے۔ وہ تائیوان کو دوسری جگہوں پر جانے یا اس میں شرکت سے روکنے کی کوشش کر سکتے ہیں، لیکن وہ ہمیں وہاں سفر کرنے سے روک کر تائیوان کو الگ نہیں کرسکتے۔ پیلوسی نے کہا کہ تائیوان کے ان کے دورے کا مقصد جزیرے کی حالت کو تبدیل کرنا نہیں تھا بلکہ آبنائے تائیوان میں امن برقرار رکھیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.