ETV Bharat / international

China Covid Deaths چین میں کورونا کی تباہی، چھ دنوں میں تیرہ ہزار اموات - چین میں کورونا

چینی وزارتِ صحت کے مطابق تیرہ سے انیس جنوری کے دوران کورونا سے تیرہ ہزار افراد ہلاک ہو ئے اور چین میں اب تک 8 دسمبر 2022 سے 12 جنوری 2023 تک کورونا وائرس سے اسپتالوں میں تقریباً 60 ہزار اموات ہونے کا انکشاف کیا جاچکا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Jan 23, 2023, 9:14 PM IST

بیجنگ: عالمی وبا کورونا نے ایک بار پھر چین میں تباہی مچا رہا ہے، جس کے باعث نئے چینی قمری سال کی خوشیاں ماند پڑ گئیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق کورونا کے نئے ویرئینٹ نے چین میں بڑے پیمانے پر تباہی مچا رکھی ہے، محتاط اندازے کے مطابق اسّی فیصد چینی شہری اس وبا میں مبتلا ہوچکے ہیں۔ چینی وزارتِ صحت کے مطابق تیرہ سے انیس جنوری کے دوران کورونا سے تیرہ ہزار افراد ہلاک ہو ئے۔ حکام کے مطابق کورونا کے نئے ویرئنٹ کے باعث نئے چینی قمری سال کی خوشیاں ماند پڑ گئیں ہیں۔

اس سے قبل چین کے یشنل ہیلتھ کمیشن میں بیورو آف میڈیکل ایڈمنسٹریشن کے سربراہ جیاؤ یاہوی نے بتایا تھا کہ ’8 دسمبر 2022 سے 12 جنوری 2023 تک 59 ہزار 938 افراد کورونا کے باعث ہلاک ہوئے۔ یہ تعداد سرکاری اسپتالوں میں ہلاک ہونے والے افراد کی ہے اور یہ تعداد اس سے زیادہ ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان میں سے پانچ ہزار 503 اموات براہ راست کورونا وائرس کی وجہ سے اور 54 ہزار 435 اموات کورونا اور دیگر بیماریوں کی وجہ سے ہوئی۔

چین کے سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن کے چیف ایپیڈیمولوجسٹ وو جونیاو نے کہا کہ وبائی مرض کی لہر پہلے ہی 1.4 بلین آبادی والے ملک میں تقریباً 80 فیصد آبادی کو متاثر کر چکی ہے یعنی 10 میں سے 8 افراد اب کووڈ سے متاثر ہیں۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.