بیجنگ: چین میں عالمی وباء کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے درمیان قومی صحت کمیشن نے اتوار کے روز اعلان کیا کہ وہ اب ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال پر روزانہ کی رپورٹ جاری نہیں کرے گا۔China On Daily Covid Figures
ہیلتھ کمیشن نے ایک بیان میں کہا، 'آج سے، وبائی صورتحال کے بارے میں روزانہ کی معلومات مزید شائع نہیں کی جائیں گی۔ کمیشن نے کہا کہ یہ کام اس کے سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن (سی ڈی سی) کرے گا۔ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ماؤ نینگ نے جمعہ کے روز کہا تھا کہ ملک میں کووڈ-19 کے انسداد اور کنٹرول سے متعلق صورتحال قابو میں ہے۔ بدھ کے روز، عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس گیبریئسس نے چین میں کووڈ-19 کے سنگین مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے چین پر زور دیا کہ وہ خطرے کی زد میں آنے والے گروپوں کی ٹیکہ کاری پر اپنی کوششوں پر مرکوز کرے۔ مسٹر گیبریئس نے کہا کہ صورت حال کا جامع اندازہ لگانے کے لیے، ڈبلیو ایچ او کو بیماری کی شدت اور چین میں اسپتالوں میں داخل ہونے والوں کی تعداد کے بارے میں مزید تفصیلی معلومات کی ضرورت ہے۔
نومبر میں چین میں کورونا وائرس کے متاثرین میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا۔ وبائی امراض کی صورتحال مزید خراب ہونے پر حکام نے کچھ علاقوں میں جزوی لاک ڈاؤن نافذ کر دیا تھا اور ساتھ ہی ساتھ مقامی باشندوں کو روزانہ کی بنیاد پر پی سی آر ٹیسٹ کروانے پر مجبور کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: Corona Cases in China چین میں کووڈ سے ایک دن میں 37 ملین لوگ متاثر
یو این آئی