بیجنگ: دیہی بینکوں میں منجمد اکاؤنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر ہونے والے مظاہروں کو روکنے کے لیے چین کی کمیونسٹ پارٹی نے بدھ کو صوبہ ہینان میں ایک بینک کے سامنے ٹینکوں کو تعینات کر دیا۔ دراصل بینک آف چائنا Bank of China کی ہینان برانچ کی جانب سے جمع کنندگان کو بتایا گیا کہ انہوں نے جو رقم بھی یہاں جمع کرادی ہے، اب اسے نکالا نہیں جاسکتا جس کے بعد اس بینک کے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہرے ہو رہے ہیں اور مظاہرین کی بڑی تعداد بینک کے باہر جمع ہے اور جمع کنندگان اب انہیں جاری کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ China Banking Crisis
میڈیا رپورٹس کے مطابق بینکوں کی جانب سے صارفین کو رقم نکالنے سے روکنے کے فیصلے کے خلاف مختلف مقامات پر مظاہرے پرتشدد ہوگئے۔ حالیہ اطلاعات کے مطابق چین کے صوبے ہینان میں گزشتہ کئی ہفتوں سے پولیس اور بینک صارفین کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔ یہ عمل اس سال اپریل سے جاری ہے، جب بینکوں نے صارفین کو اپنی رقوم نکالنے سے روک دیا۔ چین کے بینکوں کے باہر تعینات ٹینکوں اور وہاں پیدا ہونے والی صورتحال کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ ان میں چینی پیپلز لبریشن آرمی کے ٹینکوں کو مظاہرین کو ڈرانے کے لیے سڑکوں پر تعینات کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بینک آف چائنا کی ہینان برانچ کے باہر بڑھتے ہوئے مظاہروں کے درمیان، بینکوں کی حفاظت اور مقامی لوگوں کو بینکوں تک پہنچنے سے روکنے کے لیے ٹینک سڑکوں پر تعینات کیا گیا ہے۔
-
The moment tanks were brought in to protect a bank in China after crisis hit the country.
— The Quest Times (@thequesttimes) July 21, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
This is coming on the heels of an announcement by the Henan branch of the Bank of China that depositors' funds are now 'investment products' and cannot be withdrawn pic.twitter.com/2l9q7LOuVr
">The moment tanks were brought in to protect a bank in China after crisis hit the country.
— The Quest Times (@thequesttimes) July 21, 2022
This is coming on the heels of an announcement by the Henan branch of the Bank of China that depositors' funds are now 'investment products' and cannot be withdrawn pic.twitter.com/2l9q7LOuVrThe moment tanks were brought in to protect a bank in China after crisis hit the country.
— The Quest Times (@thequesttimes) July 21, 2022
This is coming on the heels of an announcement by the Henan branch of the Bank of China that depositors' funds are now 'investment products' and cannot be withdrawn pic.twitter.com/2l9q7LOuVr
اقتصادی مبصر جن شان نے کہا کہ رقم نکالنے پر پابندی چین کے مالیاتی نظام میں ایک بنیادی بحران کی طرف اشارہ کرتی ہے۔ مالیاتی نظام میں سرمائے کا کاروبار خراب ہے اور وہ لیکویڈیٹی کی طلب کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔ معیشت کو اس مہلک دھچکے کے نتیجے میں (لیکویڈیٹی) کے نقصان کے ساتھ ساتھ بینک کے ذخائر میں کمی واقع ہوتی ہے۔ جِن نے کہا کہ رقم نکلوانے پر پابندی چین میں نظامی بینکاری بحران کو ہوا دے سکتی ہے۔ اس لیے چین کی کمیونسٹ پارٹی کو اس بات پر شدید تشویش ہے کہ منجمد اکاؤنٹس کی وجہ سے بینکنگ نظام پر سے عوام کا اعتماد ختم ہوجائے گا اور اگر بینکوں پر عوام کا اعتماد ختم ہو جاتا ہے تو ان کے لیے ایک بڑا مسئلہ ہوگا۔