ETV Bharat / international

China on Syria Sanctions اقوام متحدہ میں چین کا شام پر عائد پابندیوں کو فوری ہٹانے کا مطالبہ

author img

By

Published : Mar 1, 2023, 8:58 PM IST

اقوام متحدہ میں چین نے متعلقہ ممالک سے شام کے خلاف غیرقانونی یکطرفہ پابندیوں کو فوری اور غیر مشروط طور پر اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے، کیونکہ ان پابندیوں نے شام کی معیشت اور انسانی بحران کو سنگین طور پر بڑھا دیا ہے۔

Etv Bharat
اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب کے عارضی چارج ڈی افیئر تائی بنگ

بیجنگ: اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب کے عارضی چارج ڈی افیئر تائی بنگ نے 28 فروری کو شام میں سیاسی اور انسانی مسائل پر سلامتی کونسل کے اجلاس میں تقریر کی اور متعلقہ ممالک پر زور دیا کہ وہ فوری اور غیر مشروط طور پر شام کے خلاف غیر قانونی یکطرفہ پابندیوں کو اٹھا لیں، تاکہ مصنوعی طور پر انسانی آفات و بحران کو پیدا کرنا اور ان کو بڑھانا بند کیا جاسکے۔

تائی بنگ نے کہا کہ برسوں کی غیر قانونی یکطرفہ پابندیوں نے شام کی معیشت اور زندگیوں کے بحران کو سنگین طور پر بڑھا دیا ہے اور شام کی آفات سے نمٹنے کی صلاحیت کو بہت کمزور کر دیا ہے۔ زلزلوں، شدید سردیوں، اور ہیضے کی وبا کی وجہ سے پیدا ہونے والے انسانی بحران کے تناظر میں، یکطرفہ پابندیوں کے انسانی نتائج اور بھی زیادہ سنگین ہوگئے ہیں۔ اس ماہ، کچھ ممالک نے شام کے خلاف یکطرفہ پابندیوں میں عارضی نرمی کا اعلان کرتے ہوئے، دونوں طرف سے مسئلے کی سنگینی کو ثابت کیا۔

چین کو امید ہے کہ متعلقہ پالیسی ایڈجسٹمنٹ کو جلد از جلد لاگو کیا جائے گا، تاکہ انسانی ہمدردی کے اداروں کی رکاوٹوں کو حقیقی معنوں میں کم کیا جا سکے اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے کام کو مؤثر طریقے سے ممکن بنایا جا سکے۔ واضح رہے کہ یکطرفہ پابندیوں نے شام کی اقتصادی بنیادوں اور ترقی کی صلاحیتوں کو منظم نقصان پہنچایا ہے، عارضی اقدامات اور جزوی نرمی شام کے لیے کافی نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

تائی بنگ نے مزید کہا کہ چین باب السلام اور رائی میں سرحدی کراسنگ پوائنٹس کھولنے کے شامی حکومت کے فیصلے کا خیر مقدم کرتا ہے۔ یہ شامی حکومت کی طرف سے متاثرہ لوگوں کی مشکلات کو کم کرنے کے لیے ایک مثبت کوشش ہے۔ اور یہ اقوام متحدہ کے ساتھ تعاون کے لیے شامی فریق کی مخلصانہ آمادگی کی عکاسی کرتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.