نئی دہلی: کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی بھارت سے واپسی میں آرہی مسلسل رکاوٹیں ختم ہونے کے بعد بالآخر ان کی پرواز منگل کو کینیڈا کے لیے روانہ ہوگئی۔ دراصل جی 20 سربراہی اجلاس کے بعد سے کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو 10 ستمبر سے طیارے میں تکنیکی خرابی کے باعث نئی دہلی میں پھنسے ہوئے تھے۔ کینیڈا کے وزیر اعظم منگل کی سہ پہر قومی دارالحکومت سے روانہ ہوئے۔ وزیر مملکت برائے الیکٹرانکس و انفارمیشن ٹکنالوجی راجیو چندر شیکھر نے جی 20 سربراہی اجلاس میں ٹروڈو کے شرکت پر شکریہ ادا کیا۔ چندر شیکھر نے اپنے سوشل میڈیا ایکس پر دہلی کے پالم ایئرپورٹ پر کینیڈین وزیر اعظم کو الوداع کرنے کی ایک تصویر بھی پوسٹ کی۔
-
On behalf of PM @narendramodi Ji and my colleagues in govt, I was at the airport today to thank Mr. Justin Trudeau, Hon’ble Prime Minister of Canada @JustinTrudeau for his presence at the #G20Summit and wished him and his entourage a safe trip back home. 🇮🇳 🇨🇦 pic.twitter.com/8gEg694YCs
— Rajeev Chandrasekhar 🇮🇳 (@Rajeev_GoI) September 12, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">On behalf of PM @narendramodi Ji and my colleagues in govt, I was at the airport today to thank Mr. Justin Trudeau, Hon’ble Prime Minister of Canada @JustinTrudeau for his presence at the #G20Summit and wished him and his entourage a safe trip back home. 🇮🇳 🇨🇦 pic.twitter.com/8gEg694YCs
— Rajeev Chandrasekhar 🇮🇳 (@Rajeev_GoI) September 12, 2023On behalf of PM @narendramodi Ji and my colleagues in govt, I was at the airport today to thank Mr. Justin Trudeau, Hon’ble Prime Minister of Canada @JustinTrudeau for his presence at the #G20Summit and wished him and his entourage a safe trip back home. 🇮🇳 🇨🇦 pic.twitter.com/8gEg694YCs
— Rajeev Chandrasekhar 🇮🇳 (@Rajeev_GoI) September 12, 2023
ٹروڈو کے طیارے میں تکنیکی خرابی: جی 20 سمٹ 2023 کے لیے بھارت آئے کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی اتوار (10 ستمبر) کو وطن واپسی تھی لیکن ان کے طیارے میں دہلی ہوائی اڈے پر تکنیکی خرابی کی وجہ سے پرواز کو طے شدہ روانگی سے کچھ دیر قبل ہی روکنا پڑا۔ اس کی وجہ سے ٹروڈو اور ان کے بیٹے زیویئر سمیت کینیڈا کا پورا وفد بھارت میں ہی قیام پذیر رہا۔ لیکں غیر متوقع تاخیر کے باعث متبادل طیارے کا انتظام کیا گیا۔ لیکن متبادل طیارے کا رخ لندن کی طرف موڑ دیا گیا جس سے ان کی واپسی میں مزید تاخیر ہوئی۔ نئی دہلی بھیجے گئے متبادل طیارے کو غیر متوقع طور پر لندن کی طرف موڑنے کے حوالے سے رائل کینیڈین ایئر فورس کی جانب سے کوئی وضاحت نہیں کی گئی۔ بعد ازاں کینیڈا وزیر اعظم کے دفتر کے پریس سیکرٹری محمد حسین نے کہا کہ طیارے کے ساتھ تکنیکی خرابی کو دور کرلیا گیا ہے اور طیارے کو ٹیک آف کرنے کے لیے کلیئرنس دے دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
- اٹھارہ سال بعد کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا اہلیہ صوفی سے علیحدگی کا اعلان
- کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو اہل خانہ کے ساتھ خفیہ مقام پر منتقل
ٹروڈو کے طیارے کو پہلے بھی تکنیکی خرابی کا سامنا کرنا پڑا تھا: جسٹن ٹروڈو 9 سے 10 ستمبر تک جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے نئی دہلی میں تھے۔ ٹروڈو جو طیارہ عام طور پر استعمال کرتے ہیں وہ 34 سال پرانا ہے اور ماضی میں کئی دفعہ اس طیارے کو تکنیکی خرابی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اکتوبر 2016 میں اسے بیلجیئم کے لیے روانہ ہونے کے صرف آدھے گھنٹے بعد اوٹاوا واپس جانا پڑا، اس کے بعد یہ طیارہ 16 ماہ تک سروس سے باہر رہا۔