ETV Bharat / international

Canada wildfires کینیڈا کے جنگلات میں لگی آگ قابو سے باہر، سینکڑوں مکانات خاکستر

author img

By

Published : Aug 18, 2023, 8:00 PM IST

اس سال کینیڈا میں آگ اپریل کے آخر میں برٹش کولمبیا اور البرٹا کے مغربی صوبوں میں شروع ہوئی تھی، جس کی وجہ سے 30,000 سے زائد افراد کو بے گھر ہوگئے تھے، اس آگ کی وجہ سے تیل اور گیس کی پیداوار کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا تھا۔

Canada wildfires out of control, hundreds of homes destroyed
کینیڈا کے جنگلات میں لگی آگ قابو سے باہر، سینکڑوں مکانات خاکستر

اوٹاوا: کینیڈا کے مغربی صوبوں میں جنگل میں آگ لگنے کی خبر عام بات ہے لیکن اس سال نووا اسکاٹیا کے مشرقی صوبوں، کیوبیک اور اونٹاریو کے کچھ حصے بھی یہ آگ بے قابو ہو کر جنگل سے باہر پہنچ گئی ہے۔ جمعرات کو جنگل کی آگ کو شہر تک پہنچنے سے روکنے کے لیے فائر عملہ مسلسل کوشش کر رہا تھا لیکن آگ بے قابو ہوگئی جس کی وجہ سے کینیڈا کے برٹش کولمبیا میں کیلونا میں متعدد مکانات تباہ ہو گئے اور 20,000 سے زیادہ لوگ شمالی کینیڈا کے شہر یلو نائف کو خالی کرنے پر مجبور ہوگئے۔

ییلو نائف ٹیریٹریز کے فائر انفارمیشن آفیسر مائیک ویسٹ وِک نے جمعرات کو کینیڈین براڈکاسٹنگ کارپوریشن کو بتایا کہ آگ ہفتے کے آخر تک شہر کے مضافات تک پہنچ سکتی ہے۔ ہزاروں افراد سیکڑوں میل کا سفر طے کر کے یا ہنگامی پروازوں کے ذریعہ اپنے علاقے سے فرار ہورہے ہیں کیونکہ ان کو آگ پر قابو پانے کے کوئی آثار نظر نہیں آرہے ہیں۔ واضح رہے کہ اس سال اب تک ایسی 5,738 آگ لگ چکی ہے، جس نے 13.7 ملین ہیکٹر (33.9 ملین ایکڑ) کو جلا کر راکھ کر دیا ہے۔ اس دوران کم از کم چار فائر فائٹرز ہلاک بھی ہو چکے ہیں۔ اس سے قبل 1989 میں جنگل کی آگ کا ریکارڈ درج کیا گیا تھا، جب 7.6 ملین ہیکٹر (18.8 ملین ہیکٹر) کو آگ نے جلا کر خاکستر کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

قابل ذکر ہے کہ اس سال کی آگ اپریل کے آخر میں برٹش کولمبیا اور البرٹا کے مغربی صوبوں میں شروع ہوئی تھی، جس کی وجہ سے 30,000 سے زائد افراد کو بے گھر ہوگئے تھے، اس آگ کی وجہ سے تیل اور گیس کی پیداوار کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا تھا۔ کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے جنگل کی آگ کی تعداد میں اضافے کی وجہ موسمیاتی تبدیلی کو قرار دیا تھا۔ جبکہ کینیڈین فاریسٹ سروس کے ریسرچ سائنسدان ایلن وائٹ مین کا کہنا ہے کہ آگ کے ایک ہی موسم میں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کا تعین کرنا مشکل ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.