ETV Bharat / international

India Canada Tension کینیڈا کی ٹراویل ایڈوائزری جاری - بھارت اور کینیڈا کے درمیان کشیدگی

بھارت اور کینیڈا کے درمیان بھارت پر خالصتانی لیڈر ہردیپ سنگھ نجر کی ہلاکت کے الزام کے بعد تعلقات میں کشیدگی پیدا ہوگئی۔ اسی تناظر میں دونوں ممالک نے ٹراویل ایڈوائزری جاری کی ہے۔ Controversy over killing of Khalistani extremist Hardeep Singh Nijjar

کینیڈا کی ٹراویل ایڈوائزری جاری
کینیڈا کی ٹراویل ایڈوائزری جاری
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 26, 2023, 10:06 AM IST

ٹورنٹو: کینیڈا نے ہندوستان میں اپنے شہریوں کے لیے ٹراویل ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے خالصتانی لیڈر ہردیپ سنگھ نجر کی ہلاکت پر سفارتی تنازع کے تناظر میں ان سے "چوکنا رہنے اور احتیاط برتنے" کی ہدایت دی ہے۔ کینیڈا کی حکومت نے ایک اپ ڈیٹ میں کہا کہ "کینیڈا اور ہندوستان میں حالیہ تنازع کے درمیان سوشل میڈیا پر کینیڈا کے خلاف احتجاج اور کچھ منفی جذبات کی خبریں موصول ہورہی ہیں۔ براہ کرم چوکنا رہیں اور احتیاط برتیں"۔

ہندوستان نے بھی گذشتہ ہفتے ہندوستانی شہریوں اور کینیڈا میں رہنے والے طلباء کے لئے اسی طرح کی ایڈوائزری جاری کی تھی، اور کینیڈا کے شہریوں کے لئے ای ویزا سمیت تمام زمروں کے ویزوں کو روکنے کا بھی اعلان کیا تھا۔

ہندوستان کی جانب سے جاری کردہ ایڈوائزری میں سخت الفاظ میں کہا گیا ہے کہ "کینیڈا میں بڑھتی ہوئی بھارت مخالف سرگرمیوں اور سیاسی طور پر قابل مذمت نفرت انگیز جرائم اور مجرمانہ تشدد کے پیش نظر وہاں کے تمام ہندوستانی شہریوں اور کینیڈا جانے والوں سے انتہائی احتیاط برتنے کی اپیل کی جاتی ہے"۔ ایڈوائزری میں ہندوستانی شہریوں کو یہ بھی مشورہ دیا کہ وہ کینیڈا کے ان علاقوں اور ممکنہ مقامات کا سفر کرنے سے گریز کریں جہاں اس طرح کے واقعات دیکھے گئے ہوں۔

وہیں دوسری جانب کینیڈا نے ہندوستان کی جانب سے جاری کردہ ہندوستانی سفری ایڈوائزری کو مسترد کردیا تھا، اور کہا تھا کہ کینیڈا دنیا کے محفوظ ترین ممالک میں سے ایک ملک ہے۔

مزید پڑھیں: کینیڈا کے وزیر دفاع نے بھارت کے ساتھ تعلقات کو 'اہم' قرار دیا

پنجاب بی جے پی کے سربراہ سنیل جاکھڑ نے حال ہی میں وزیر خارجہ ایس جے شنکر پر زور دیا کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے سفارتی بحران کے درمیان کینیڈا میں ہندوستانی طلباء اور این آر آئیز کے لیے ایک ہیلپ لائن قائم کریں۔

واضح رہے کہ کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی جانب سے الزام عائد کیا گیا تھا کہ ہندوستان میں خالصتانی لیڈر ہردیپ سنگھ نجر کی ہلاکت کے پیچھے ہندوستان کا ہاتھ ہے۔ ان الزامات کے بعد ہندوستان اور کینیڈا کے درمیان سفارتی تعلقات میں خرابی پیدا ہوگئی تھی۔ بھارت نے ان الزامات کو یکسر طور پر مسترد کرتے ہوئے انہیں ’’مضحکہ خیز‘‘ قرار دیا ہے۔

( آئی اے این ایس )

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.