ETV Bharat / international

Missing Body Found Inside Crocodile لاپتہ آسٹریلوی شخص کی لاش مگرمچھ کے پیٹ سے برآمد

author img

By

Published : May 3, 2023, 1:24 PM IST

آسٹریلیا میں دوستوں کے ساتھ مچھلیاں پکڑنے کے دوران لاپتہ ہونے والے ایک شخص کی لاش مگرمچھ کے پیٹ سے برآمد کی گئی ہے۔

Body of missing Australian man found inside crocodile
لاپتہ آسٹریلوی شخص کی لاش مگرمچھ کے پیٹ سے برآمد

کینبرا: آسٹریلیا کی ریاست کوئنز لینڈ میں دوستوں کے ساتھ مچھلیاں پکڑنے کے دوران لاپتہ ہونے والے ایک شخص کی لاش مگرمچھ کے پیٹ سے برآمد کی گئی ہے۔ یہ اطلاع بدھ کو ایک میڈیا رپورٹ میں دی گئی۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق 65 سالہ کیون ڈارموڈی کو آخری مرتبہ 30 اپریل کو کینیڈیز بینڈ میں دیکھا گیا تھا، جو کہ شمالی کوئنز لینڈ کے ایک دور افتادہ علاقہ میں کھارے پانی کے مگرمچھوں کی رہائش کے لیے مشہور ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس علاقے کی دو دن کی تلاش کے بعد جہاں ڈارموڈی کو آخری بار دیکھا گیا تھا، پولیس نے پیر کو علاقے کے ڈیڑھ کلومیٹر کے دائرے میں دو بڑے مگرمچھوں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ ان مگرمچھوں کی لمبائی 4.1 میٹر اور 2.8 میٹر تھی۔ ڈارموڈی کی لاش ایک مگرمچھ کے اندر سے ملی، تاہم وائلڈ لائف حکام کا خیال ہے کہ دونوں مگرمچھوں کا تعلق اس کی موت سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

لاش کی ابھی تک باضابطہ شناخت نہیں ہو سکی ہے لیکن پولیس نے کہا ہے کہ یہ ڈارموڈی کی تلاش کا افسوسناک انجام تھا۔ ڈارموڈی ایک تجربہ کار ماہی گیر تھا۔ بی بی سی نے بتایا کہ آسٹریلیا کے شمال میں مگرمچھ بڑی تعداد میں پائے جاتے ہیں لیکن انسانوں پر حملوں کے واقعات عام نہیں ہیں۔1985 میں ریکارڈ کیپنگ شروع ہونے کے بعد سے کوئینز لینڈ میں ڈارموڈی کی موت 13ویں ہلاکت ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.