ETV Bharat / international

Russian Gold Import: بائیڈن اور جی سیون کے رہنما روسی سونے کی درآمد پر پابندیاں عائد کرسکتے ہیں - عالمی معیشت سے روس الگ تھلگ کرنا

امریکی صدر جو بائیڈن اور ان کے جی 7 ہم منصب روس سے نئے سونے کی درآمد Russian Gold Import پر پابندی پر اتفاق کریں گے کیونکہ وہ یوکرین کے خلاف جنگ کے لیے ماسکو پر مزید دباو ڈالنا چاہتے ہیں۔ مغربی پابندیوں نے براہ راست ابھی تک روسی سونے کی ترسیل کو نشانہ نہیں بنایا تھا۔

Biden, G7 leaders to ban Russian gold import
بائیڈن اور جی سیون کے رہنما روسی سونے کی درآمد پر پابندیاں عائد کرسکتے ہیں
author img

By

Published : Jun 26, 2022, 9:09 PM IST

لندن: برطانوی حکومت نے اتوار کو جی سیون سربراہی کانفرنس G7 Summit کی میٹنگ کے دوران کہا کہ برطانیہ، امریکہ، کناڈا اور جاپان یوکرین میں جنگ سے لطف اندوز ہونے والے ماسکو کی صلاحیت پر حملہ کرنے کے لیے روسی سونے کی درآمد Russian Gold Import پر پابندی لگائیں گے۔ وزیر اعظم بورس جانسن نے کہا کہ آج ہم نے جن اقدامات کا اعلان کیا ہے وہ براہ راست روسی اشرافیہ طبقے کے لوگوں کو متاثر کریں گے اور ولادیمیر پوتن کی جنگی مشینری کے مرکز پر حملہ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق، امریکی محکمہ خزانہ منگل کو امریکہ میں نئے سونے کی درآمد پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ جاری کرے گا، جس کا مقصد روس کو گولڈ مارکیٹ میں اس کی شرکت کو روک کر عالمی معیشت سے مزید الگ تھلگ کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پوتن اس بے معنی اور وحشیانہ جنگ پر اپنے کم ہوتے وسائل ضائع کر رہے ہیں۔ وہ یوکرائنی اور روسی دونوں ممالک کے عوام کی قیمت پر اپنی انا کی تسکین کر رہے ہیں۔ ہمیں پوتن حکومت کی مالی امداد بند کرنے کی ضرورت ہے۔ برطانیہ اور ہمارے اتحادی ایسا ہی کر رہے ہیں۔ بی بی سی کے مطابق، 2021 میں روس کو سونے کی برآمدات 15.4 ارب ڈالر کی تھی اور یوکے نے کہا کہ حملے کے بعد سے اس کی اہمیت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے کیونکہ پابندیوں سے بچنے کے لئے اشرافیہ طبقے زیورات خریدنے کے لیے دوڑ پڑتے ہیں۔ جرمنی میں جی-7 لیڈران کی میٹنگ میں یہ بات سامنے آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Russia Sanction: روس پابندیوں سے ہونے والے نقصان کو کم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے

دریں اثناء امریکی صدر جو بائیڈن نے تجویز دی ہے کہ جی-7 کے دیگر ممالک جرمنی، فرانس اور اٹلی بھی یہ پابندیاں لگائیں گے۔ انہوں نے ٹویٹ کیا کہ روس سے سونے کی برآمدات کی مالیت اربوں ڈالر ہے اور جی-7 ممالک بیک وقت روسی سونے کی درآمد پر پابندی لگا دیں گے۔ قابل ذکر ہے کہ 24 فروری کو یوکرین پر روسی حملے کے بعد سے مغربی ممالک نے بہت سے روسی بینکوں، سرکاری اور کاروباری اداروں پر پابندیاں عائد کر رکھی ہے۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.