ETV Bharat / international

US House Speaker بائیڈن نے میکارتھی کو مبارکباد دی - امریکی ہاؤس اسپیکر

کیون میک کارتھی امریکی ایوان اسپیکر منتخب ہوئے، جس پر جو بائیڈن انہیں نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے مبارکباد دی ہے۔Biden Congratulates Kevin McCarth

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Jan 7, 2023, 4:31 PM IST

Updated : Jan 7, 2023, 4:37 PM IST

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے ریپبلکن کیون میک کارتھی کو ایوان کا اسپیکر منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور ریپبلکن پارٹی کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کااظہار کیا۔ میکارتھی کو ہفتے کی نصف شب تک 15 راؤنڈ ووٹوں کی گنتی کے بعد کل 216 ووٹ ملے۔Joe Biden congratulates McCarthy

وائٹ ہاؤس کی طرف سے جاری ایک بیان میں، بائیڈن نے کہا 'میں کیون میک کارتھی کو ایوان کا اسپیکر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں… جیسا کہ میں نے وسط مدتی انتخابات کے بعدکہا تھا، میں ریپبلکنز کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہوں۔ جو میں کرسکتا ہوں۔ وہ توقع کرتے ہیں کہ ریپبلکن بھی میرے ساتھ کام کرنے کو تیار رہیں گے۔ واضح رہے جو بائیڈن خود ڈیموکریٹک پارٹی سے وابستہ ہیں لیکن انکی پارٹی کو اسپیکر کے انتخاب کیلئے درکار ووٹوں کا حصہ نہیں ملا۔ اس سے قبل ایوان کی اسپیکر کے عہدے پر ڈیموکریٹک پارٹی کی نینسی پلوسی تھیں جنہوں نے ریپبلکن صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ساتھ کام کیا۔ ٹرمپ اور پلوسی کے درمیان واضح اختلافات تھے اور بعض اوقات وہ ایکدوسرے کے تئیں سردمہری کا کھل کر اظہار کرتے تھے۔ انہوں نے کئی بار آنکھیں یا ہاتھ ملانے سے بھی احتراز کیا۔

امریکی کانگریس میں اپوزیشن پارٹی کے اسپیکر منتخب ہونے سے امریکہ کی اندرونی سیاست میں ایک بار پھر تلخی کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں۔ جو بائیڈن کی حکومت کی عوامی مقبولیت میں بتدریج کمی آرہی ہے۔ اقتصادی محاذ پر ناکامی اور افغانستان میں ہزیمت ناک شکست کے بعد فوجی انخلاء نے جو بائیڈن کو ایک کمزور امریکی صدر کے طور متعارف کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: US South Korea Nuclear Drills جو بائیڈن نے جنوبی کوریا کے ساتھ جوہری مشقوں پر بات چیت کی تردید کی

Coronavirus In China چین میں کورونا کی صورتحال پر فکر مند، بائیڈن

یو این آئی

Last Updated : Jan 7, 2023, 4:37 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.