ETV Bharat / international

Australia Election 2022: آسٹریلیا کے عام انتخابات میں چھ پنجابی بھی قسمت آزما رہے ہیں

آسٹریلیا کے عام انتخابات میں 6 پنجابیوں سمیت 17 بھارتی نژاد امیدوار بھی الیکشن لڑ رہے ہیں۔ موجودہ حکمراں پاڑٹی لبرل نیشنل اتحاد اور اپوزیشن لیبر پارٹی کے درمیان سخت مقابلہ ہے۔ حکومت بنانے کے لیے ایک پارٹی کو ایوان زیریں کی 151 نشستوں میں سے کم از کم 76 سیٹیں جیتنی ہوں گی۔

Australia Election 2022, Six Punjabis in fray for Australian federal, senate polls
آسٹریلیا کے عام انتخابات میں چھ پنجابی بھی قسمت آزما رہے ہیں
author img

By

Published : May 21, 2022, 6:27 PM IST

چنڈی گڑھ: پنجاب سے بہت سے نوجوان اپنے حالات زندگی کو بہتر بنانے کے لیے بیرون ملک ہجرت کر رہے ہیں جہاں وہ بہت سی کامیابیاں بھی سر کر رہے ہیں۔ بلاشبہ، اپنے گھر اور خاندان چھوڑ کر بیرون ملک جانے والے پنچابی نوجوانوں نے کینیڈا اور برطانیہ کی پارلیمان میں اپنی موجودگی درج کرا چکے ہیں۔ اب آسٹریلیا کے عام انتخابات میں بھی پنجابی نوجوان اپنا نام درج کرانے کی کوششیں کر رہے ہیں۔

آسٹریلیا میں ووٹنگ آج یعنی 21 مئی کو ختم ہو رہی ہے۔ ایوان زیریں کی تمام 151 نشستوں کے لیے امیدوار میدان میں ہیں، جن میں چھ پنجابی نوجوان بھی شامل ہیں۔ آسٹریلیا میں اکثریتی حکومت بنانے کے لیے ایک پارٹی کو 151 میں سے کم از کم 76 سیٹیں جیتنی ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں: Australia Election 2022: آسٹریلیا میں عام انتخابات کے لیے ووٹنگ جاری

آسٹریلیا میں 6 پنجابیوں سمیت 17 بھارتی نژاد امیدوار الیکشن لڑ رہے ہیں۔ چھ پنجابیوں میں گرین پارٹی کے ٹکٹ پر کوئنز لینڈ سے نودیپ سنگھ سدھو، ماکن سے ون نیشن پارٹی کے مالک راجن وید، چِفلی سے لبرل پارٹی کے جگن دیپ سنگھ، گرین وے سے آزاد امیدوار لوپریت سنگھ نندا، آسٹریلین لیبر پارٹی کے تریمن گل اور ہرمیت کور دونوں جنوبی آسٹریلیائی سینیٹ سے انتخابی میدان میں ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.