ETV Bharat / international

Shooting in Philadelphia: امریکہ کے فلاڈیلفیا میں فائرنگ، تین افراد ہلاک - امریکہ میں گن کلچر

امریکی شہر فلاڈیلفیا میں ساؤتھ اسٹریٹ پر مسلح افراد نے ہجوم پر فائرنگ Shooting in Philadelphia کر دی جس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہوگئے اور گیارہ افراد زخمی بھی ہوئے۔ غیر منافع بخش تنظیم گن وائلنس آرکائیو کے مطابق، اس سال اب تک، امریکہ نے کم از کم 233 بڑے پیمانے پر فائرنگ کے واقعات دیکھے ہیں، جن میں بندوق کے تشدد کی وجہ سے 18,000 سے زیادہ اموات ہوئیں۔

At least 3 killed, 11 injured in shooting on Philadelphia
امریکا کے فلاڈیلفیا میں فائرنگ، تین افراد ہلاک
author img

By

Published : Jun 5, 2022, 5:22 PM IST

امریکی شہر فلاڈیلفیا میں فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے۔حکام نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔ یہ واقعہ ہفتہ کی رات ساؤتھ اسٹریٹ کے 200 بلاک میں پیش آیا۔ Shooting in Philadelphia اے بی سی فلاڈیلفیا نیوز نے اتوار کی صبح پولیس افسر کے حوالے سے اطلاع دی کہ گشت پر مامور پولیس نے کئی گولیوں کی آوازیں سنی اور کئی شوٹروں کو بھیڑ پر فائرنگ کرتے دیکھا۔ اہلکار نے بتایا کہ موقع سے کم از کم دو بندوقیں اور ایک میگزین برآمد کی گئی۔

پولیس افسر کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں دو مرد اور ایک خاتون شامل ہیں اور انہیں متعدد گولیاں لگی ہیں۔ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب شوٹنگ شروع ہوئی تو سینکڑوں لوگ ساؤتھ سٹریٹ سے لطف اندوز ہو رہے تھے، جیسا کہ وہ ہر ویک اینڈ پر کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اہلکاروں نے فائرنگ کرنے والوں میں سے ایک پر فائرنگ کی تھی، حالانکہ یہ واضح نہیں ہو سکا کہ آیا وہ شخص مارا گیا ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق اس معاملے میں ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

US VP calls for Ban on Assault Weapons: امریکی نائب صدر کملا ہیرس نے ہتھیاروں پر پابندی لگانے کی اپیل کی

Donald Trump on Texas School Firing: امریکہ یوکرین کے بجائے اپنے اسکولوں کی سکیورٹی فنڈنگ پر توجہ دے، ٹرمپ

غیر منافع بخش تنظیم گن وائلنس آرکائیو کے مطابق، اس سال اب تک، امریکہ نے کم از کم 233 بڑے پیمانے پر فائرنگ کے واقعات دیکھے ہیں، جن میں بندوق کے تشدد کی وجہ سے 18,000 سے زیادہ اموات ہوئیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.