ETV Bharat / international

جب تک حزب اللہ موجود ہے جنوبی لبنان ایک جنگی علاقہ ہے: اسرائیلی فوج - غزہ کی لڑائی میں اسرائیل کے 40 فوجی زخمی

Israeli Force on Hezbollah: اسرائیل نے جنوبی لبنان کو جنگی علاقہ قرار دیا ہے۔ اسرائیلی فوج کے مطابق، جب تک حزب اللہ موجود ہے جنوبی لبنان ایک جنگی علاقہ رہے گا۔

As long as Hezbollah exists, South Lebanon is a war zone: Israeli army

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 22, 2023, 11:29 AM IST

تل ابیب: سرحد پر لبنانی حزب اللہ اور اسرائیلی افواج کے درمیان مسلسل جھڑپوں کے درمیان اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ، جب تک حزب اللہ موجود ہے جنوبی لبنان ایک جنگی علاقہ ہے۔

  • جب تک حزب اللہ موجود ہے جنوبی لبنان ایک جنگی علاقہ: اسرائیلی فوج

فوج کے ترجمان اویچائی ادرائی نےعربی زبان میں اپنی روزانہ کی بریفنگ میں کہا کہ، جنوبی لبنانی علاقہ ایک جنگی علاقہ ہے اور جب تک حزب اللہ وہاں رہے گی اور حملے جاری رکھے گی تب تک وہ جنگی علاقہ رہے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جنگ کے آغاز سے ہی حزب اللہ نے لبنان اور جنوبی لبنان کے باشندوں کو خطرناک لغزشوں میں گھسیٹنا جاری رکھا ہوا ہے۔ یاد رہے، اتوار کو اسرائیلی وزیر دفاع نے لبنانی حزب اللہ کو متنبہ کیا تھا کہ اگر کشیدگی میں ایک ڈگری کا اضافہ کیا گیا تو اس کا جواب پانچ گنا ہو گا۔ اسرائیلی وزیر دفاع گیلانٹ نے مزید کہا تھا کہ، ہم شمال کے رہائشیوں کے انخلا کی اجازت نہیں دیں گے۔ لیکن شمال میں 80,000 سے زیادہ اسرائیلیوں کے شہروں اور دیہاتوں سے فرار ہونے کے ساتھ اسرائیل نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق حزب اللہ کو سرحد سے دور دھکیلنا چاہتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:القسام بریگیڈز نے اسرائیلی ٹینکوں کو نشانہ بنانے کی نئی ویڈیو جاری کر دی

  • گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی لڑائی میں اسرائیل کے 40 فوجی زخمی

اسرائیلی فوج نے جمعرات کو اعلان کیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی لڑائی میں اس کے 40 فوجی زخمی ہوگئے جن میں سے 8 کی حالت تشویشناک ہے۔ اخبار ہارٹز کی رپورٹ کے مطابق فوج نے بتایا ہے کہ جنگ کے آغاز سے لے کر اب تک زخمی ہونے والے فوجیوں کی تعداد 1929 ہوگئی ہے۔ غزہ میں 27 اکتوبر سے زمینی آپریشن کے آغاز سے اب تک ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی اعلان کردہ تعداد 137 ہو گئی ہے۔

(یواین آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.