ETV Bharat / international

Vaccines for Children کینیڈا میں پانچ سال سے کم عمر بچوں کیلئے کووِڈ ویکسین کی منظوری - کینیڈا میں بچوں کے لیے کووِڈ ویکسین کی منظوری

وفاقی محکمہ صحت نے اپنی ویب سائٹ پر پانچ سال سے کم عمر بچوں کے لیے کووِڈ 19 کی ویکسین کی منظوری کے بارے میں اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ دستیاب اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ ویکسین چھ ماہ سے چار سال تک کے بچوں میں اس مہلک وائرس کے انفیکشن کو روکنے کے لیے کارگر ثابت ہوگی۔ Vaccines for Children

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Sep 10, 2022, 3:39 PM IST

اوٹاوا: کینیڈا کی وزارت صحت نے ہفتہ کو فائزر کمپنی کی کووڈ ویکسین کو پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کے لیے منظوری دے دی۔وفاقی محکمہ صحت نے اپنی ویب سائٹ پر پانچ سال سے کم عمر بچوں کے لیے کووِڈ 19 کی ویکسین کی منظوری کے بارے میں اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ دستیاب اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ ویکسین چھ ماہ سے چار سال تک کے بچوں میں اس مہلک وائرس کے انفیکشن کو روکنے کے لیے کارگر ثابت ہوگی۔Vaccines for Children

ویکسین کے فوائد اور خطرات کے بارے میں بتاتے ہوئے محکمہ نے کہا کہ مذکورہ عمر کے افراد کے لیے تین خوراکیں مفید سمجھی گئی ہیں، پہلی خوراک کے تین ہفتے بعد دوسری خوراک اور دوسری خوراک کے کم از کم آٹھ ہفتے بعد تیسری خوراک لینا ضروری ہے۔ جولائی میں وزارت صحت کی طرف سے موڈرنا کی اسپائک ویکس ویکسین کی منظوری کے بعد یہ اس عمر کے گروپ کے لیے منظور شدہ دوسری ویکسین ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Canada Monkeypox Cases کناڈا نے کی منکی پوکس کے 1289 معاملوں کی تصدیق

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.