ETV Bharat / international

Mumbai Attacks Anniversary ممبئی حملوں کی برسی پر امریکہ سے جاپان تک پاکستان مخالف مظاہرے

ممبئی دہشت گردانہ حملے کی 14ویں برسی پر امریکہ، جاپان، بنگلہ دیش اور بلجیئم میں بھارتی کمیونٹی کے ساتھ دیگر جنوبی ایشیائی کمیونٹیز نے احتجاج کیا اور عالمی طاقتوں سے اس حملے کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا۔ Mumbai Attacks Anniversary

Anti Pakistan protests from US to Japan to mark 26/11 anniversary
ممبئی دہشت گردانہ حملوں کی برسی پر امریکہ سے جاپان تک پاکستان مخالف مظاہرے
author img

By

Published : Nov 27, 2022, 4:14 PM IST

Updated : Nov 27, 2022, 4:48 PM IST

واشنگٹن: ممبئی دہشت گردانہ حملوں کی 14ویں برسی کے موقع پر متاثرین کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے امریکہ سے جاپان تک مظاہرے کیے گئے اور مطالبہ کیا گیا کہ قصورواروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ بھارتی امریکیوں اور دیگر جنوبی ایشیائی برادریوں نے امریکہ کے مختلف علاقوں میں مظاہرے کیے۔ واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے کے باہر دہشت گرد گروہوں کو پناہ دینے پر پاکستان کی مذمت کرتے ہوئے اور عالمی طاقتوں سے ممبئی حملوں کے مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا۔Mumbai Attacks Anniversary

ہیوسٹن، شکاگو میں پاکستانی قونصلیٹ اور نیو جرسی میں پاکستان کمیونٹی سینٹر کے سامنے بھی مظاہرے ہوئے۔ دہشت گردی کے حملوں کی بربریت کو ظاہر کرنے والے پوسٹروں اور بینرز کے ساتھ، مظاہرین نے 26/11 کے ممبئی حملوں میں ملوث مبینہ تنظیم لشکر طیبہ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے اس دوران پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے، چند مظاہرین ایسے بھی بینر اٹھائے ہوئے تھے جس پر لکھا تھا، 'زخم تو ٹھیک ہو سکتے ہیں لیکن نشانات کبھی ختم نہیں ہوتے۔' ایل ای ڈی وین کو مختلف نمایاں مقامات پر دیکھا گیا جس میں 26/11 کے متاثرین کے کلپس اور تصاویر دکھائی گئی تھیں۔

Anti Pakistan protests from US to Japan to mark 26/11 anniversary
ممبئی دہشت گردانہ حملوں کی برسی پر جاپان میں پاکستان مخالف مظاہرے

امریکہ کے علاوہ جاپان میں بھی مظاہرے کیے گئے، ٹوکیو میں پاکستانی سفارتخانے کے سامنے لوگ جمع ہوکر انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کیا اور ممبئی حملوں میں ہلاک ہونے والے 166 افراد کے متاثرین کو خراج عقیدت پیش کیا۔ مظاہرین نے پاکستانی حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ لشکر طیبہ کے سربراہ حافظ سعید کے خلاف کارروائی کریں۔ مظاہرین نے بھارتی پرچم اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر حافظ سعید اور ہشاشی تسودا کی تصاویر آویزاں تھیں۔ مظاہرین نے ایک جاپانی شہری ہیساشی سوڈا کو بھی خراج تحسین پیش کیا، جو ممبئی میں دہشت گردانہ حملے کے متاثرین میں سے ایک تھا۔

دریں اثنا، بنگلہ دیش کی سول سوسائٹیز، اسلامی تنظیموں، سماجی و ثقافتی گروپوں، طلبہ تنظیموں، انسداد دہشت گردی فورمز اور زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے شہریوں نے دہشت گردی کو پناہ دینے پر پاکستان کی مذمت کی۔ بیلجیئم میں مقیم بھارتی تارکین وطن کے ایک گروپ نے ہفتہ کو دہشت گردی کے خلاف یکجہتی کے بینر تلے 26/11 کے ممبئی دہشت گردانہ حملوں کی یاد میں برسلز میں یورپی کمیشن کے سامنے شومن راؤنڈ اباؤٹ پر ایک تقریب کا اہتمام کیا۔ جس میں ممبئی دہشت گردانہ حملے کے متاثرین کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے بھارتی تارکین وطن کے اراکین نے حصہ لیا اور عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اس حملے کے ذمہ داروں کو سزا دے۔

شکاگو میں ایل ای ڈی وین کے ذریعہ مختلف مقامات پر 26/11 کے متاثرین کے کلپس اور تصاویر دکھائی گئی

دریں اثنا، گلوبل ہیومن رائٹس ڈیفنس نے 26 نومبر 2008 کو ممبئی دہشت گردانہ حملے کی یاد میں ہیگ میں امن محل کے سامنے ایک مظاہرہ کیا اور بے رحم دہشت گردی کے خلاف آواز اٹھائی اور پاکستان سے انصاف کا مطالبہ کیا۔ قابل ذکر ہے کہ 26 نومبر 2008 کو ہونے والے ممبئی دہشت گردانہ حملوں میں 18 سیکورٹی اہلکاروں سمیت 166 افراد ہلاک اور 300 سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: بریگیڈیئرگووند سنگھ سسودیا 26/11 کے ہیرو

وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کہا کہ بھارت کئی ممالک کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے جن کے شہریوں نے 2008 کے ممبئی دہشت گردانہ حملے میں اپنی جانیں گنوائی تھیں، انہوں نے مزید کہا کہ بھارت یہ یقینی بنائے گا کہ حقیقی مجرم فرار نہ ہوں۔ جے شنکر نے ہفتہ کو اے این آئی کو بتایا، یہ ایک ایسا موقع ہے جہاں پورا ملک اسے یاد کرتا ہے۔ میں اس بات کی نشاندہی کرنا چاہتا ہوں کہ ہم اس کے بارے میں کتنا مضبوط محسوس کرتے ہیں اور ہم انصاف کے عمل کو مکمل کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

جے شنکر نے مزید کہا کہ آج ممبئی میں 26/11 کے دہشت گردانہ حملے کی برسی ہے، اتنے سال گزرنے کے بعد بھی، جن لوگوں نے اس کی منصوبہ بندی کی اور اس کی نگرانی کی، انہیں سزا نہیں دی گئی، انہیں انصاف کے کٹہرے میں نہیں لایا گیا ہے۔ یہ وہ چیز ہے جسے ہم انتہائی اہمیت دیتے ہیں۔

Last Updated : Nov 27, 2022, 4:48 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.