ETV Bharat / international

Anju Like Case in China چین میں بھی انجو جیسا معاملہ، چینی خاتون اپنے عاشق سے ملنے پاکستان پہنچ گئی - چینی خاتون کی پاکستانی لڑکے سے محبت

افغانستان کی سرحد سے ملحقہ ضلع باجوڑ میں سیکیورٹی خدشات کے باعث جاوید اپنی چینی معشوقہ کو اپنے آبائی علاقے کے بجائے ضلع لوئر دیر کی تحصیل ثمر باغ میں اپنے ماموں کے گھر پر رہائش پذیر ہے۔ پولیس کے مطابق دونوں گزشتہ تین سال سے اسنیپ چیٹ کے ذریعے رابطے میں تھے اور پھر یہ دوستی محبت میں بدل گئی۔

Anju like case in China, Chinese woman travels to Pakistan to meet lover whom she met on Snapchat
چین میں بھی انجو جیسا معاملہ، چینی خاتون اپنے عاشق سے ملنے پاکستان پہنچ گئی
author img

By

Published : Jul 27, 2023, 10:19 PM IST

پشاور: ایک اور سرحد پار محبت کی کہانی میں ایک چینی خاتون اپنے پاکستانی عاشق سے ملنے کے لیے صوبہ خیبرپختونخوا کا سفر کیا جس سے اس کی سوشل میڈیا پر پہلے دوستی ہوئی تھی اور بعد میں یہ دوستی محبت میں بدل گئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ چینی خاتون جس کا نام گاو فینگ بتایا جارہا ہے بدھ کو تین ماہ کے وزٹ ویزا پر چین سے بذریعہ سڑک گلگت کے راستے اسلام آباد پہنچی ہے۔

پولیس کے مطابق 21 سالہ لڑکی کو اس کے 18 سالہ دوست جاوید نے ریسیو کیا، جو افغانستان کی سرحد سے ملحقہ قبائلی ضلع باجوڑ کا رہائشی ہے۔ جاوید نے اپنی دوست کو ضلع باجوڑ میں سیکیورٹی کی صورتحال کے پیش نظر آبائی گاؤں لے جانے کے بجائے ضلع لوئر دیر کی تحصیل ثمر باغ میں اپنے ماموں کے گھر لے گیا۔

پولیس نے یہ بھی بتایا کہ دونوں گزشتہ تین سال سے اسنیپ چیٹ کے ذریعے رابطے میں تھے اور پھر یہ دوستی محبت میں بدل گئی۔ ضلع لوئر دیر کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ضیاء الدین نے میڈیا کو بتایا کہ چینی خاتون کو ثمر باغ کے علاقے میں مکمل سیکیورٹی فراہم کر دی گئی ہے۔ تاہم، محرم اور علاقے میں سیکورٹی خدشات کی وجہ سے انہیں آزادانہ نقل و حرکت فراہم نہیں کی جا رہی ہے۔ پولیس نے کہا کہ خاتون کے سفری دستاویزات درست ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ اس نے ابھی تک جاوید کے ساتھ 'نکاح' نہیں کیا ہے۔

یہ بھہ پڑھیں:

واضح رہے کہ چینی لڑکی کی جانب سے محبت کے حصول کے لیے پاکستان جانے کی خبر ایک ایسے وقت میں سامنے آئی جب اسی طرح کے ایک واقعے میں راجستھان سے تعلق رکھنے والی 34 سالہ شادی شدہ بھارتی خاتون انجو اپنے 29 سالہ پاکستانی عاشق سے ملنے کے لیے خیبرپختونخوا کے ضلع اپر دیر پہنچی۔ پاکستانی دوست نصراللہ جس سے اس کی ملاقات فیس بک پر ہوئی تھی۔ انجو نے بعد میں اسلام قبول کرنے کے بعد نصراللہ سے شادی کی اور اب اس کا نیا نام فاطمہ ہے۔

حال ہی میں 30 سالہ پاکستانی خاتون سیما غلام حیدر اپنے چار بچوں کے ساتھ، ایک 22 سالہ ہندو شخص سچن مینا کے ساتھ رہنے کے لیے غیرقانونی طریقے سے نیپال کے راستے سے بھارت آئی جس سے وہ 2019 میں PUBG کھیلتے ہوئے رابطے میں آئی تھی۔ اتر پردیش پولیس کے مطابق سیما اور سچن دہلی کے قریب گریٹر نوئیڈا کے ربو پورہ علاقے میں رہتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.