واشنگٹن: امریکہ میں بائیڈن انتظامیہ یوکرین کے لیے 2.5 ارب ڈالر کے نئے فوجی امدادی پیکج کی منظوری دے رہی ہے، جس میں بریڈلی پیادہ افواج سے لڑنے والی گاڑیاں اور اسٹرائیکر بکتر بند اہلکاروں کی گاڑیوں سمیت دیگر سامان شامل ہیں۔ محکمہ دفاع (ڈی اوڈی) نے جمعرات کو ایک بیان میں یہ اطلاع دی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس پیکج کی لاگت 2.5 ارب ڈالر تک ہے۔ بائیڈن انتظامیہ کی طرف سے اگست 2021 سے یوکرین کے لیے دفاعی ساز و سامان کا یہ تیسواں پیکج ہے۔ اس میں سینکڑوں بکتر بند گاڑیاں، یوکرین کے فضائی دفاع اوراہم صلاحیتوں کے لئے اہم معاونت شامل ہے۔ پیکیج میں 59 بریڈلی اور 90 اسٹرائیکر گاڑیوں کے ساتھ ساتھ مختلف قسم کے توپ خانے اور چھوٹے ہتھیار شامل ہیں۔ اس کے علاوہ پیکیج میں آٹھ ایونجر ایئر ڈیفنس سسٹم اور ہائی موبلٹی آرٹلری راکٹ سسٹم کے لئے گولہ بارود اورنیشنل ایڈوانسڈ سرفیس ٹو ایئر میزائل سسٹم شامل ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل نومبر 2022 میں امریکہ کے وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن نے امریکی فوج سے یوکرین کو 400 ملین ڈالر کا اضافی گولہ بارود اور ساز و سامان فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے اپنے تحریری بیان میں کہا تھا ہے کہ امریکہ یوکرین کو اپنے دفاع میں مدد دینے کے لیے اضافی فوجی امداد کے ساتھ یوکرین کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے۔ بلنکن نے کہا کہ وہ امریکی صدر جو بائیڈن کی طرف سے دی گئی اجازت کے مطابق 26ویں بار امریکی انوینٹری سے ہتھیار اور آلات واپس لے لیں گے، اور کہا کہ وزارت دفاع کی انوینٹری سے نکالے گئے 400 ملین ڈالر کے پیکج میں اضافی ہتھیار ، گولہ بارود اور فضائی دفاع کا سامان شامل ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: Russia Ukraine War امریکہ اور اس کے اتحادی یوکرین کی امداد جاری رکھیں گے، امریکی وزیر خارجہ
یو این آئی