ETV Bharat / international

Gas Supplies to France الجزائر فرانس کو گیس کی سپلائی بڑھانے کے لیے تیار - الجزائر فرانس کو گیس کی سپلائی بڑھانے کے لیے تیار

الجزائر نے یورپ میں سخت سردی کے خدشے کے درمیان فرانس کو گیس کی سپلائی بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ Algeria to increase gas supplies to France

الجزائر فرانس کو گیس کی سپلائی بڑھانے کے لیے تیار

author img

By

Published : Aug 29, 2022, 10:25 AM IST

پیرس: الجزائر نے یورپ میں سخت سردی کے خدشے کے درمیان فرانس کو گیس کی سپلائی بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ اطلاع اتوار کے روز یوروپ 1 ریڈیو نے ذرائع کے حوالے سے دی۔ فرانسیسی صدر ایمینوئل میکرون 25 سے 27 اگست تک الجزائر کے سرکاری دورے پر تھے۔ میکرون کے دورے کے دوران، فرانسیسی توانائی کمپنی اینجی کی سی ای او کیتھرین میک گریگور نے الجزائر کے وزیر توانائی وکان کنی محمد ارکب اور الجزائر کی تیل اور گیس کمپنی سونیتریچ کے سربراہ توفیق ہکر سے ملاقات کی۔ Algeria ready to increase gas supply to France

یورپ 1 ریڈیو کے مطابق الجزائر نے پہلے فرانس کو صرف زبانی یقین دہانیاں کروائی تھیں لیکن ان ملاقاتوں کے بعد اب وہ فرانس کو گیس کی فراہمی میں 50 فیصد اضافہ کر سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Russia Burning Huge Amounts of Natural Gas روس بڑی مقدار میں قدرتی گیس جلا کر تباہ کررہا ہے، رپورٹ

سال 2021 کے بعد یورپ میں ایندھن کی قیمتیں عالمی وجوہات اور یوکرین-روس جنگ اور مغرب کی جانب سے ماسکو کے خلاف عائد پابندیوں کی وجہ سے مسلسل بڑھ رہی ہیں، ایندھن کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے یورپ کے کئی ممالک کو ہنگامی اقدامات کا سہارا لینا پڑا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.