ETV Bharat / international

Taliban to Fulfil its Promise افغانستان دہشتگردی کیلئے اپنی سرزمین استعمال نہ ہونے کا وعدہ پورا کرے، پاکستان

author img

By

Published : Jul 14, 2023, 9:39 PM IST

پاکستان نے افغانستان کے ساتھ دہشت گردی کے خطرات سے متعلق امور سمیت تعاون اور تشویش کے تمام پہلوؤں پر بات چیت کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

اسلام آباد: پاکستانی میڈیا میں شائع رپورٹ کے مطابق ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے افغان حکام پر زور دیا کہ وہ اپنے وعدے پورے کریں کہ ان کی سرزمین پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہونے دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ یہ یقینی بنانا ان (افغان حکام) کی ذمہ داری ہے کہ ان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہو اور افغان حکام نے مختلف مواقع پر یہ ذمہ داری قبول کی ہے۔

ایک دیگر سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ سندھ طاس معاہدہ ایک اہم دستاویز ہے جس سے پاکستان اور ہندوستان دونوں کو فائدہ پہنچا، پاکستان اس کے مکمل نفاذ کے لیے پرعزم ہے اور امید ہے کہ بھارت بھی اس پر کاربند رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے حال ہی میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی جانب سے پاکستان کی پیش کردہ ایک تاریخی قرارداد کو منظور کیا ہے جس میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے حالیہ اقدامات سمیت مذہبی منافرت کی کسی بھی حرکت کی مذمت کی گئی اور مجرموں کے محاسبے پر زور دیا گیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان نے او آئی سی کے رکن ممالک کی جانب سے مایوسی کا اظہار کیا کہ قرارداد کی متوازن اور غیر سیاسی نوعیت ہونے کے باوجود اس کو غلط بنیادوں پر ووٹ کے لیے پیش کیا گیا جس نے کونسل کے اتفاق رائے کو پٹری سے اتار دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سمجھتا ہے کہ انسانی حقوق کونسل کو اسلاموفوبیا کے معاملے پر ایک آواز ہو کر بات کرنی چاہیے جس سے 2 ارب سے زائد مسلمانوں کے انسانی حقوق، بنیادی آزادیوں، وقار اور تشخص پر اثر پڑتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان، اسلاموفوبیا اور زینوفوبیا کے بارے میں عالمی سطح پر شعور اجاگر کرنے اور بین المذاہب مکالمے، ہم آہنگی اور پرامن بقائے باہمی کو فروغ دینے میں پیش پیش رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ آذربائیجان کے وزیر برائے ڈیجیٹل ڈیولپمنٹ اینڈ ٹرانسپورٹ پیر سے پاکستان کا تین روزہ دورہ کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ آذر بائیجان کے وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی، ایوی ایشن، مواصلات، ریلویز اور میری ٹائم افیئرز کی وزارتوں میں پاکستانی ہم منصبوں سے ملاقات کریں گے اور کنیکٹیویٹی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کا جائزہ لیں گے۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.