ETV Bharat / international

Hajj on a bicycle: افغان شخص سائیکل سے ہی حج کے لیے روانہ، ویڈیو وائرل - حج 2022

سوشل میڈیا پر ایک افغان شخص کے جذبے کو دیکھ کر ہر کوئی اسے سلام پیش کر رہا ہے۔ حرمین شریفین کی جانب سے پوسٹ کی گئی ویڈیو میں نظر آنے والا شخص افغانی ہے جو سائیکل کے ذریعہ ہی حج کے لیے رواں دواں ہے۔Afghan Man Hajj on a bicycle

Afghan Man is going to perform Hajj on bicycle
افغان شخص سائیکل سے ہی حج کے لیے روانہ، ویڈیو وائرل
author img

By

Published : Jun 12, 2022, 6:13 PM IST

ہر مسلمان کا خواب ہوتا ہے کہ وہ زندگی میں ایک مرتبہ ضرور حج کرے۔ اسلام میں حج کو بھی فرض(صاحب نصاب) کیا گیا ہے۔ اسی خواہش کی وجہ سے بعض اوقات کچھ لوگ حج کے لیے مشکل ترین راستہ طے کرنے کے لیے تیار ہو جاتے ہیں۔ اس کا اندازہ حال ہی میں وائرل ہونے والی اس ویڈیو سے لگایا جا سکتا ہے، جس میں ایک افغان شخص سائیکل پر حج کے لیے جاتے ہوئے نظر آ رہا ہے۔ Afghan Man Hajj on a bicycle

وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں نظر آنے والے شخص کا نام نور احمد بتایا جا رہا ہے جس کا تعلق افغانستان سے ہے۔ نور احمد کو دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے ایک تحریک کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ اس کے جذبے کو دیکھ کر سب اسے سلام کر رہے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ نور احمد نے حج کی ادائیگی کے لیے سائیکل استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ افغانستان سے سعودی عرب کی مسافت ساڑھے چار ہزار کلومیٹر سے بھی زائد ہے۔ اتنی مسافت کو سائیکل کے ذریعے طے کرنا اپنے آپ میں ایک بڑا چیلنج ہے۔

سوشل میڈیا پر ان کی ویڈیو دیکھنے کے بعد لوگ ان کے اس فیصلے کی سراہنا کررہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نور احمد کے اس فیصلے کو دیکھتے ہوئے افغان حکومت نے انہیں ہوائی ٹکٹ کی پیشکش کی ہے تاکہ وہ آرام سے سفر کرسکیں تاہم انہوں نے افغان حکومت کے اس فیصلے کو مسترد کر دیا ہے۔ نور نے کہا کہ وہ سائیکل پر سفر مکمل کریں گے۔ وہ کسی سے مدد نہیں مانگ رہے ہیں۔ وہ اوپر والے کو خوش کرنا چاہتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.