ETV Bharat / international

امریکہ میں مقیم پاکستانی بزنس مین کا پاکستانی یونیورسٹی کو 9 ملین ڈالر کا عطیہ

نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اسلام آباد کو امریکہ میں مقیم پاکستانی نژاد صنعت کار نے 9 ملین ڈالر کا عطیہ دیا ہے۔ اس رقم سے ہر سال یونیورسٹی کے کم ازکم 200 طلبہ کو اسکالرشپ دی جائے گی۔ Pakistani businessman Tanveer Ahmed

Pakistani businessman Tanveer Ahmed
Pakistani businessman Tanveer Ahmed
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 24, 2023, 8:18 AM IST

اسلام آباد: امریکہ میں پاکستانی بزنس مین تنویر احمد نے 9 ملین ڈالر ( 2.5 بلین روپے ) پاکستانی یونیورسٹی کو عطیہ کردیے۔ پاکستانی کاروباری شخصیت کی جانب سے عطیہ رقم سے نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اسلام آباد کے ضرورت مند طلبہ کو اسکالر شپ فراہم کی جائے گی۔ تنویر احمد کے عطیہ سے انڈونمنٹ فنڈز کے ذریعے ہر سال 200 طلبہ اسکالرشپ حاصل کرسکیں گے۔ تنویر احمد کی طرف سے کیا جانے والا 9 ملین ڈالر کا عطیہ کسی بھی پاکستانی یونیورسٹی کو دیا جانے والا سب سے بڑا عطیہ ہے۔

اس حوالے سے تنویر احمد نے کہا کہ اسکالرشپ کی اسکیم کو دیگر یونیورسٹیز تک بڑھانے کا ارادہ بھی ہے، آئندہ ماہ اسلام آباد میں منعقد تقریب میں اسکالر شپ اسکیم کا باقاعدہ افتتاح کیا جائے گا اور مستحق طلبہ کو اسکالرشپ میرٹ پر ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تحت ملے گی۔ تنویر احمد کا کہنا تھا کہ توقع ہے اسکالرشپ حاصل کرنے والے طلبہ آئی ٹی، آئی اے اور دیگر جدید شعبوں میں اپنا نام پیدا کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ بیرون ملک آباد پاکستانی اپنے وطن کے مقروض ہیں، ہم آج جہاں ہیں اپنے وطن کی وجہ سے ہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نو سالہ سلیم کے اعضاء عطیہ کرنے سے دو گھروں کے چراغ روشن ہوگئے

اس کے علاوہ تنویر احمد نے 2022 میں سیلاب زدگان کیلئے 50 ملین ڈالر سے زائد کی امداد بھی دی تھی، سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے تنویر احمد بطور طالب علم امریکہ گئے تھے اور ریسٹورینٹ میں ملازمت سے کام شروع کیا تھا۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.